Book Name:Ik Zamanna Aisa Aaega

مَدَنی مرکز کے دئیے گئے طریقۂ کار کے مطابق دعوتِ اسلامی کے12مَدَنی کام کرنے کا انداز سکھایا جاتا ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہان مَدَنی کورسز کی بَرَکت سے معاشرے کے کئی بگڑے ہوئے،گناہوں میں دن رات گزارنے والے،نماز، روزہ اور تلاوتِ قرآن سے دور لوگوں کے ظاہر و باطن کی اِصلاح ہوجاتی ہے۔اللہ کریم مجلس مَدَنی کورسز کو مزید ہِمَّت  وحوصَلہ عطا فرمائے۔آمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!مُعاشَرے میں پائی جانے والی بُرائیوں میں سے  ایک بُرائی یہ بھی ہے کہ مساجِد میں بیٹھ کر دُنیا کی باتیں کی جاتی ہیں حالانکہ  اِس کے بارے میں حدیثِ پاک میں سخت وَعِیْد آئی ہے،چنانچہ

مساجد میں دنیاوی باتیں ہوں گی

کریم آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرْشاد فرمایا:ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ مساجِد میں دنیا کی باتیں ہوں گی، تم اُن کے ساتھ نہ بیٹھو کہ اللہ پاک کو اُن سے کچھ کام نہیں۔(شعب الایمان،باب فی الصلوات،فصل المشی الی المساجد،۳/۸۶، حدیث:۲۹۶۲)

حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اِس حدیث کی شَرح میں فرماتے ہیں:یعنی اللہ(پاک)اُن پر کرم نہ کرے گا،ورنہ ربِّ(کریم)کو کسی بندے کی ضرورت نہیں،وہ ضرورَتوں سے پاک ہے۔ (مِرآةالمناجیح،۱/۴۵۷)

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!مسجد میں دُنیاوی باتیں کرنے والے کتنے بد نصیب ہوتے ہیں کہ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُن کی صحبت اِختیار کرنے سے بھی  منع فرما دیا۔مگر بدقسمتی