Book Name:Ik Zamanna Aisa Aaega

مُعامَلات تو ایک طرف اب تو دِینی مُعامَلات میں بھی لوگ اپنی غَرض اور اپنافائدہ تلاش کرتے پھرتے ہیں،مثلاًسلام ہی کو لے لیجئے جو نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سُنّت ہے بلکہ ابُوالْبَشَر حضرت سَیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی بھی سُنّت ہے۔(مرآۃالمناجیح،۶/۳۱۳ماخوذاً)مگر بد قسمتی سے آج کل لوگوں کی اَکْثَرِیَّت اِس سُنّت سے غافِل نظر آرہی ہے۔عُموماً جس سے جان پہچان نہ ہواُسے تو سلام کرنا گوارہ ہی نہیں کیاجاتا،اگر کچھ لوگ ایک جگہ موجود ہوں تو نیا آنے والااپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کو نظر انداز کرکے خاص خاص یا جاننے والوں کو سلام کرتا ہے اور وہ بھی کسی فائدے کے لئے۔

بہرحال ہمیں چاہئے کہ کریم آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اِس پیاری پیاری سُنّت پر عمل کرتے ہوئے ہر مسلمان کو سلام کیا کریں خواہ ہم اُسے جانتے ہوں یا نہیں۔روزانہ پابندی کے ساتھ فکرِ مدینہ کرتےہوئے مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کرنا بھی سلام کو عام کرنے اورسلام کی سُنّت پر اِستقامت پانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے،چنانچہمَدَنی انعام نمبر6اورمَدَنی انعام نمبر9میں اس کی ترغیب موجود ہے۔

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وارمَدَنی دورہ“

اے عاشقانِ رسول!اللہ پاک کی مَحَبَّت  حاصل کرنے کا طریقہ جاننے،سلام کرنے کی عادت بنانے اور مَدَنی اِنعامات پر عمل کا جذبہ بڑھانے کے لئےعاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔یاد رہے! ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وارمَدَنی دورہ “بھی ہے۔”مَدَنی دورے“میں گھرگھر،دکان دکان جاکرنیکی کی دعوت دی جاتی ہے،ذیلی حلقوں میں ہفتہ وارمَدَنی دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ مَدَنی قافلے کے جدول کے مطابق روزانہ ”مَدَنی دورے“کی ترکیب  ہوتی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!اس