Book Name:Ik Zamanna Aisa Aaega

کرتے اور میری عزّت نہ کرتے تھے،تم لوگوں کی وجہ سے بُرا کام کرنا چھوڑ دیتے لیکن میری وجہ سے بُرائی نہ چھوڑتے تھے،آج میں تمہیں اپنے ثواب سے مَحروم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے عذاب کا مزہ بھی چکھاؤں گا۔(معجم اوسط، باب المیم،۴/۱۳۵-۱۳۶، حدیث: ۵۴۷۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

”مجلس مَدَنی کورسز“

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!گناہوں کی بیماری سے شفا پانے اور نیکیوں کا شیدائی بننے کے لئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیےاور  خدمتِ دین کےمَدَنی کاموں میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش107 شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے، انہی میں سے ایک”مجلس مَدَنی کورسز“بھی ہے،اس مجلس کے تحت63 دن کامَدَنی  تربیتی کورس،7 دن کا12مَدَنی کام کورس،7دن کا اِصلاحِ اَعمال کورس اور7 دن کا فیضانِ نماز کورس کروایا جاتا ہے۔ان کورسز میں درست مخارِج کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنے کا طریقہ،نماز کے اَذکار،وُضو،غُسْل اور نماز کے مسائل کے ساتھ ساتھ نماز کا عَمَلی طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اخلاقی تربیت، معاشرے میں بہترین زندگی گزارنے کے سنہرے اُصول،جنّت میں لے جانے والے اعمال کی ترغیبات(مَثَلاًاچھا گمان رکھنے،قناعت،معاف کرنا،زُہد و تقویٰ اور پرہیزگاری وغیرہ)جبکہ دوزخ میں لے جانے والے اعمال(مَثَلاً غیبت،چُغلی،حَسَد،کسی کے نقصان پر خوش ہونےاور لالچ وغیرہ)سے بچنے بچانے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ اِصلاحِ اُمّت کے مَدَنی جذبے کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور بُرائیوں سے روکنے کے لئے