Book Name:Ik Zamanna Aisa Aaega

بارے میں چند اَحادیثِ مبارَکہ اور اِن  سے حاصِل ہونے والے نصیحت کےمَدَنی پھول  چنتے ہیں،چنانچہ

گھروالوں کے ہاتھوں ہلاکت

نبیِّ اکرم   صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گاکہ اُس شخص کے عِلاوہ کسی دِین والے کا دِین محفوظ نہ رہے گا ،جواپنے دِین کو لے کر (یعنی اُس کی حفاظت کی خاطِر)ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ اور ایک غارسے دوسرے غارکی طرف بھاگے۔اُس وَقْت روزی روٹی وغیرہ کا حاصل ہونااللہ پاک کو ناراض کیے بغیر نہ ہوگا۔جب یہ صورتِ حال ہوگی تو آدَمی اپنے بیوی بچوں کے ہاتھوں ہلاکت میں پڑجائے گا،اگر بیوی بچے نہ ہوں گے تو والِدَین کے ہاتھوں اُس کی ہلاکت ہوگی اور اگر والِدَین بھی نہ ہوں تو اُس کی ہلاکت رشتے داروں یا  پڑوسیوں کے ہاتھوں ہوگی۔صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!یہ کیسے ہوگا؟تو رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرْشاد فرمایا: وہ اُسے آمدنی کی کمی پر شرم دِلائیں گے،اُس وَقْت وہ اپنے آپ کو ہلاکت کی جگہوں میں لے جائے گا۔(الزهد الکبیر للبیهقی،الجزء الثانی،فصل فی ترک الدنیاالخ، ص۱۸۳، حدیث: ۴۳۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!بَیان  کردہ حدیثِ پاک میں جس طرح مَردوں کے لئے عبرت و نصیحت کے مَدَنی پھول ہیں،وہیں اُن عَوْرَتوں کے لئے بھی اِس میں عبرت ہے جواپنے شوہروں کو اُن کی آمدنی پرطرح طرح کے کوسنے دیتے ہوئے کچھ اِس طرح کی جَلی کَٹی باتیں سُناتی ہیں:” فُلاں کے پاس تو کئی کئی بنگلے،فیکٹریاں اور جائیدادیں(Properties) ہیں مگر آپ نے مجھے کرائے کے چھوٹے سے مکان میں رکھا ہوا ہے،میرا تو یہاں پر دَم گُھٹتا ہے، مجھے کُھلا گھر چاہئے،فُلاں کو تو دیکھو اپنی