Book Name:Ik Zamanna Aisa Aaega

مَدَنی کام کے بےشمارفوائد ہیں مثلاً”مَدَنی دورے“کی بَرَکت سےعلاقےمیں خوب مَدَنی کام پھیلتاہے،”مَدَنی دورے“کی بَرَکت سےنئے نئےاسلامی بھائی مَدَنی ماحول کےقریب آتے ہیں ،”مَدَنی دورے“کی بَرَکت سے بے نمازیوں کونمازی بنانےکی سعادت نصیب ہوجاتی ہے۔”مَدَنی دورے“کی بَرَکت سےا میرِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی  دعاؤں سے حصہ ملتاہے۔”مَدَنی دورے“کی بَرَکت سے نیکی کی دعوت دینے کا موقع ملتا ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہنیکی کی دعوت دینااور بُرائی سےمنع کرنا نہایت ہی عظیمُ الشّان کام ہے،چُنانچہ

حدیث ِ پاک میں ہے:رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سےعرض کی گئی:لوگوں میں بہتر کون ہے؟ ارشاد فرمایا:اپنے رَبِّ کریمسےزیادہ ڈرنےوالا،رشتےداروں سے اچھا سُلوک زیادہ کرنے والا،بہت زیادہ نیکی کاحکم دینے اوربُرائی سےمنع کرنے والا۔(شعب الایمان،باب فی صلۃ الارحام،۶/۲۲۰،حدیث :۷۹۵۰ )۔

12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ واراِس مَدَنی کام”مَدَنی دورہ“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کےرِسالے”مَدَنی دورہ“ کامطالعہ کیجئے،تمام عاشقانِ رسول اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب بھی کیا جاسکتا ہے اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے پڑھا بھی جاسکتاہے۔

اِس رِسالے کے  مطالعے کی بَرَکت سے آپ جان سکیں گے۔٭نیکی کی دعوت دینے کا شرعی حکم ٭نیکی کی دعوت دینے کے13فضائل وفوائد٭نیکی کی دعوت  سے پہلے کی دعا٭مَدَنی دورےکے مَدَنی پھول٭مَدَنی دورے کا طریقہ٭مَدَنی دورے کے آداب٭مَدَنی دورےسے مُتَعَلِّق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مَدَنی مشورو ں کے مُنْتَخَب مَدَنی پھول وغیرہ۔