Book Name:Naikiyon Ki Hirs Kaisy Paida Ki Jay

کی نافرمانی  اور فضولیات میں بربادکر رہی  ہیں، رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:اِحْرِصْ عَلٰی مَایَنْفَعُکَ وَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ وَلَاتَعْجَزْ یعنی اس پرلالچ کرو جو تمہیں فائدہ دے اور اللہ کریم  سے مدد مانگو،عاجز نہ ہو۔(مسلم،کتاب القدر،باب فی الامر بالقوۃالخ،حدیث:۲۶۶۴، ص ۱۰۹۸)

       حضرت علامہ شرفُ الدِّین نَوَوِیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہاس حدیث ِپاک  کےتحت  فرماتےہیں:اللہ پاک کی عبادت میں خوب لالچ کرو اور اس پر اِنعام کا لالچ بھی رکھومگراِس عبادت میں بھی اپنی کوشش پر بھروساکرنےکےبجائےاللہ پاک سےمددمانگو۔(شرح نووی،جزء ۱۶،۸/۲۱۵،ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مال آزمائش ہے!

       پیاری پیاری اسلامی بہنو!یادرکھئے! کبھی زیادہ مال بھی انسان  کیلئے آزمائش کا سبب بن جاتا ہے مگر اسے حاصل کرنے کیلئے کتنی ہی تکلیفیں(Difficulties)اُٹھانی پڑیں،اس کی پروا نہیں کی جاتی ،لوگ ہروقْت دنیا کی دولت کمانے کی فکرمیں مصروف رہتے  ہیں،دن رات اسی  جذبے  کےتحت  نئی نئی ترکیبیں سوچتے رہتے ہیں کہ کن کن طریقوں   سےزیادہ  مال  حاصل  کیا جاسکتا ہے،اگرچہ اس  کو حاصل کرنے کیلئے حرام  ذریعہ ہی کیوں نہ اختیار کرنا پڑے،بس مال آناچاہئے، چاہے جس طرح سے بھی آئےاور جہاں سے بھی آئے۔حالانکہ ہمیں تو ان کاموں کا لالچ کرنا چاہیےجن سے اللہ پاک  کی رضا،رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مَحَبَّت،آخرت کواچھابنانے اور جنت میں جانے   کی ضمانت ملتی ہو۔اللہ پاک پارہ4سورۂ  آلِ عمران کی  آیت نمبر 133میں  ارشاد فرماتا ہے :