Book Name:Naikiyon Ki Hirs Kaisy Paida Ki Jay

پیدا ہوجائے۔اے کاش! لمبی لمبی اُمیدیں باندھنے کی عادت ختم ہوجائے اور اے کاش! ہماری  گناہوں کی عادت ختم  ہوجائے  اور نیکیوں میں دل لگ جائے۔آئیے! نیکیوں کا جذبہ پانے کیلئے چند مَدَنی پھول سنتی  ہیں جن پر عمل کی بَرَکت سے ہمارے دل میں نیکیوں کا لالچ پیدا ہوجائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ

(1)بارگاہِ الٰہی میں دعا کیجئے!

        نیکیوں کا لالچ پیدا کرنے کا ایک طریقہ(Method)یہ ہے کہ  گناہوں کےلالچ سےبچنےکیلئے دعا کی جائے کیونکہ دعاانسان کومصیبتوں اورتکلیفوں سےبچاتی ہےاوردعا مومن کاہتھیار ہے۔

       رحمتِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ عظمت نشان ہے:اَلدُّعَاءُسِلَاحُ الْمُؤمِنِیعنی دُعا مومن کا ہتھیارہے۔(مسند ابی یعلی،۲/۲۰۱،حدیث:۱۸۰۶)

                             ہم بھی اس ہتھیارکو دنیوی لالچ کےخلاف استعمال کریں اوردنیوی لالچ سےنَجات کیلئےبارگاہِ الٰہی میں گِڑگِڑا کردعائیں مانگیں۔

(2) روزانہ کچھ نہ کچھ نیکیوں کا ہدف  بنا لیجئے!

نیکیوں کا لالچ پیدا کرنے کیلئے روزانہ فرائض کے ساتھ ساتھ  تلاوتِ قرآن پاک ،ذِکْر و اَوراد اور دیگر نیک اعمال کرنے کی عادت بنائی جائے،اِنْ شَآءَاللہ اس کی بَرَکت سے نیکیوں کا مزید شوق پیدا ہوگا۔ اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے ہمیں روزانہ کچھ نہ کچھ نیک اعمال کرنے کاہدف بنا لینا چاہیے تاکہ نیک اعمال کی عادت پختہ  ہوجائے۔اس کاایک  آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ   اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ  مَدَنی انعامات پرعمل اورروزانہ  فکرِ مدینہ کے ذریعے مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کیا جائے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ مَدَنی انعامات روزانہ نیکیاں کمانے کا وہ عظیم مَدَنی نُسخہ ہے  جس کے ذریعے صبح سے لے کر