Book Name:Naikiyon Ki Hirs Kaisy Paida Ki Jay

ہمارے اَسلاف اور ہم!

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!آپ نےسنا کہ اللہ والوں کی زندگی کامقصد یہ  ہوتا ہے کہ   خوب نیکیاں کرکے اللہ پاک کوراضی کریں اور اپنی آخرت کوبہتر کرلیں۔یقیناً یہ حضرات رِزقِ حلال کیلئے  تجارت بھی کرتے ہیں لیکن  ان کی  راتیں ہماری طرح فضول کاموں میں برباد نہیں  ہوتیں بلکہ یہ نیک لوگ تو ساری ساری رات عبادت وتلاوت میں  مشغول رہتےہیں۔یہ اللہ والے تو اپنے آخری دَم تک نیکیاں کمانے کی فکر میں مشغول  رہتے ہیں جبکہ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جواپنی  ساری زندگی غفلت میں  گُزار کر بُڑھاپے میں بھی نیکیوں کی طرف مائل نہیں ہوتے ،  اللہ والے تو کریم آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں  کے ایسے دیوانے ہوتے ہیں کہ ان کا ہر عمل سُنّت کے مطابق ہوا کرتا ہے جبکہ نادان لوگ فیشن (Fashion)کے دیوانے ہوکر دنیا کی رنگینیوں کے مَستانے بنے ہوتے ہیں،اللہ والے تو نہ صرف خود نیکیاں کرتے ہیں بلکہ دوسروں  کو بھی نیکی کی دعوت  دیتے ہیں جبکہ کئی لوگ نہ توخود گناہوں  سے بچتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی گناہوں  کے مواقع فراہم کرتے ہیں ، اللہ والےاسلام کی خاطر اپنی جان ومال ،اَہل وعیال کی قُربانی دے کر  خوب فرائض وواجبات کا علم حاصل کرتے ہیں جبکہ ہمارا حال اس کے بر عکس ہے۔

          یاد رکھئے !عنقریب ہمیں  مرنا ہے ، اندھیری قبر میں اُترنا ہے اور اپنی کرنی کا پھل بُھگتنا ہے ۔لہٰذا اپنی سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے غفلت سے بیدار ہوجانا چاہئےاورعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول  سے وابستہ ہوکر  گناہوں سے بچتے ہوئے نیکیوں میں مشغول ہونا ہی عقلمندی ہے،

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

نِیَّت کے بارے میں چند مَدَنی پھول