Book Name:Naikiyon Ki Hirs Kaisy Paida Ki Jay

مَدَنی پھول:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

     موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اِنْ شَآءَ اللہآج کے اس ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں ہم نیکیوں کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے چند ایمان افروز واقعات و حکایت اور بہت سے مدنی پھول سنیں گی۔ چنانچہ

عبا دت کیلئے جاگنے کا عجیب انداز

حضرت سیِّدُنا صَفْوان بن سُلَیمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کی پنڈلیاں نمازمیں زیادہ دیر کھڑےرہنےکی وجہ سے سُوج گئی تھیں ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اس قدر کثرت سے عبادت کیا کرتے تھے کہ بِالفرض آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے کہہ دیا جاتا کہ کل قِیامت ہےتوبھی اپنی عبادت میں کچھ اِضافہ نہ کر سکتے(یعنی ان کے پاس عبادت