Book Name:Naikiyon Ki Hirs Kaisy Paida Ki Jay

آئیے!اب”جنّت “کے 3 حُروف کی نِسْبت سے 3 احادیثِ مُبارَکہ سنتی  ہیں:

احادیثِ مُبَارَکہ

(1)ارشاد  فرمایا:اللہ پاکاِرْشادفرماتاہے:میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے وہ نعمتیں تیار کر رکھی ہیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا ،نہ کسی کان نے سُنا اور نہ کسی آدمی کے دل میں ان کا  خیال گُزرا۔(مسلم ، کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمھا  واھلہا،ص۱۱۶۲،حدیث:۲۸۲۴)

(2)ارشادفرمایا:جَنّت میں100درجے ہیں،ہر دو دَرَجوں میں آسمان و زمین جِتنا فاصِلہ ہے اور فِردَوس سب سے بُلند دَرَجہ ہے۔ اُس سے جَنّت کے چار دریا بہہ رہے ہیں اور اُس کے اُوپر عَرْش ہے،تو جب تم اللہ پاک سے سُوال کرو تو فِرْدَوس کا سُوال کرو۔(ترمذی،کتاب صفۃ الجنۃ،باب ماجاء فیالخ، حدیث:۲۵۳۹،۴/۲۳۸)

(3) ارشاد  فرمایا:جنَّت کی اتنی جگہ جس میں کَوڑا(دُرّہ) رکھ سکیں، دُنیا اور جو کچھ اس میں ہے سب سے بہتر ہے۔(بخاری،کتاب بدءالخلق،باب ماجاءفی صفۃ الجنۃالخ،۲/۳۹۲،حدیث:۳۲۵۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہمیں    اپنی بخشش و مغفرت کروانے اور خود کو  جنت کے اعلیٰ درجات کی حق دار بنانے کیلئے ایسے کام کرنے چاہئیں جن میں ہماری آخرت کا فائدہ ہو،مگرافسوس!دنیاکی مَحَبَّت اور آخِرت کی فکرسے غفلت کے سبب ہمارے معاشرے کی بھاری اکثریَّت عِبادت کے شوق سے  بہت دُور اور گناہوں کے لالچ میں مُبْتَلا ہوتی جارہی ہے۔آج کی نوجوان اسلامی بہن گھنٹوں اسمارٹ فون پر ویڈیوگیمزتوکھیل لیتی ہے،عجیب وغریب ویڈیوزاورمیوزک دیکھنے سننے کوتو تیار ہے مگر نماز ادا کرنے سے جی چُراتی ہے،کئی کئی گھنٹے رِیموٹ(Remote)ہاتھ میں پکڑے مختلف چینلز پر فلمیں ڈرامے