Book Name:Mout Ka Zaeqa

تفسیر”صِراطُ الجِنان“ میں اس آیتِ مُبارَکہ کے تحت لکھا ہے کہ توبہ نِہایت نَفیس شے ہے،کتنا ہی بڑا گُناہ ہو،اگر اس سے توبہ کر لی جائے تواللہ پاک اپنا حق مُعاف فرمادیتا ہے اور توبہ کرنے والے کو عذابِ آخرت سے نَجات دےدیتا ہے۔ (ِصراط الجنان،۲/ ۴۳۰)

مجھے سچی تَوبہ کی تَوفیق دیدے

پئے تاجدارِ حَرَم یاالٰہی!

(وسائل بخشش مُرمّم،ص۱۱۰)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بزرگوں کے بتائے ہوئے احوالِ موت

            پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم موت کی تلخی اور اس کے ذائقے کے بارے میں سن رہی  تھیں، اس میں شک نہیں کہ مرتے وقت مردے کو جو تکلیف ہوتی ہے اسے  لَفْظوں میں بیان نہیں کیاجا سکتا،لیکن بعض بُزرگان ِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن نے اپنی وفات کے اوقات میں ہمیں سمجھانے اورموت کی سختیوں کا اِحْساس دِلانے کیلئے موت کی تکلیف کو مثالوں کے ذَریعے بیان کیا ہے۔ آئیے! اسی  بارے میں چند روایات سنتی  ہیں:

مرنے والے پر تعجُّب

حضرت سیِّدُناعبدُ اللہ بن عَمْروبن عاص رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا  فرماتے ہیں کہ میرے والد ِ مُحترم حضرت عَمْرو بن عاصرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ   فرمایا کرتے تھے: ”مجھے مرنے والے انسان پر تعجُّب ہوتا ہے کہ عقل اور زبا ن ہونے کے باوُجُود وہ کیوں موت اور اس کی کیفیَّت بیان نہیں کرتا۔“ آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ جب میرے