Book Name:Mout Ka Zaeqa
پر پھیر لیا کرے تو اِنْ شَآءَ اللہ دانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ (مرآۃ المناجیح، ۶/۳۹۶)حضرت مولائے کائنات،عَلِیُّ الْمُرْتَضیٰکَرَّمَ اللّٰہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں:جوکوئی چھینک آنے پراَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالکہےتو وہ داڑھ اور کان کے درد میں کبھی مُبْتَلا نہیں ہوگا۔(مرقاۃ المفاتیح، ۸ /۴۹۹،تحت الحدیث:۴۷۳۹) چھینک کا جواب ایک مَرتبہ واجِب ہےدوسری بار چھینک آئے اوروہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہےتودوبارہ جواب واجِب نہیں بلکہ مستحب ہے۔(فتاویٰ ہندیۃ،۵/ ۳۲۶)جواب اُس صورت میں واجِب ہوگاجب چھینکنےوالا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہےاورحَمْد نہ کرے تو جواب نہیں۔(بہارِ شريعت،حصّہ۱۶ ،ص۱۲۰) ٭نماز کے دوران چھینک آئے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ نہ کہے۔٭آپ نماز پڑھ رہی ہیں اور کسی کو چھینک آئی اور آپ نے جواب دے دیا تو آپ کی نماز فاسد ہوگئی۔٭ کئی اسلامی بہنیں موجود ہوں تو بعض نے جواب دے دیا تو سب کی طرف سے جواب ہوگا مگر بہتریہی ہے کہ سارے جواب دیں۔
طرح طرح کی ہزاروں سُنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی 2 کتب 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور120صفحات کی کتاب’’سنتیں اور آداب‘‘،اس کے علاوہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے 2 رسائل”101 مدنی پھول“اور”163 مدنی پھول“ مکتبۃ المدینہ کے بستے سےہد یَّۃً طلب کیجئے اور پڑھئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے ”101 مدنی پھول“ اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد