Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

ماہ کے علاوہ ایک ہزار(1000)مرتبہ تسبیح کرنے سے افضل ہے اور ماہِ رَمَضان میں ایک رَکْعَت پڑھنا غیر رَمَضان کی ایک ہزار(1000) رَکْعَتو ں سے افضل ہے۔            (درمنثور،۱ /۴۵۴)

افسوس!کہ اس مہینے میں بعض نادان و  ناقدری اسلامی بہنوں کا یہ حال  ہوتا ہے کہ بخشش و مغفرت سے مالا  مال اس نورانی مہینےکو بھی عام مہینوں کی طرح موبائل و انٹرنیٹ كے بے جااستعمال اور بازاروں میں گھومنے پھرنے میں  گنوادیتی ہیں، پہلےکے مسلمانوں میں ماہِ  رمضان میں عبادات بجالانے کاجذبہ  کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوتا تھا اوروہ اس مقدَّس مہینے میں کثرت سےعبادتِ الٰہی بجالاتے تاکہ زیادہ سے زیادہ قُربِ خداوندی حاصل کیا جاسکے۔آئیے! بطورِ ترغیب ایک ایمان افروز حکایت سنتی ہیں تاکہ ہماری سُستی دُور ہو اور عبادت کا ذوق و شوق نصیب ہو۔چنانچہ

عبادت گزار خادمہ

حضرت سیِّدُنامحمدبن ابی فَرَج رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:مجھے ماہِ رمضان میں ایک خادمہ کی ضرورت پڑی جوہمیں کھانا تیار کردے،میں نے بازارمیں ایک خادمہ کو دیکھا جس کی کم قیمت بولی جارہی تھی، اس کاچہرہ پیلا، بدن کمزوراورجِلد خشک تھی۔ میں اس پر ترس کھاتے ہوئے اسے خرید کر گھر لے آیا اورکہا:برتن پکڑو اوررمضا ن کی ضرور ی اشیا کی خریداری کے لئے میرے ساتھ بازار چلو۔ تو وہ کہنے لگی:اے میرے آقا! میں تو ایسے لوگوں کے پاس تھی جن کا پورا زما نہ رمضان ہوا کرتا تھا۔اس کی یہ بات سن کر میں سمجھ گیا کہ یہ ضرور اللہ پاک کی نیک بندی ہوگی۔ وہ ماہِ رمضا ن میں ساری رات عبادت کرتی اورجب آخری رات آئی تومیں نے اس کو کہا:عید کی ضروری اشیا خریدنے کے لئے ہمارے ساتھ بازار چلو۔ تو وہ پوچھنے لگی:اے میرے آقا!عام لوگوں کی ضروریات خریدیں گے یا خاص لوگوں کی؟میں نے