Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

بَیان سُننےکی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی بیشی وتبدیلی کی جا سکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىاری پىاری اسلامى بہنو!بہت جلد رَمَضَانُ الْمُبَارَک  کا خوبصورت مہینہ اپنے  دامن میں رحمتوں اور مَغْفرتوں کے خزینے لئے ہمارے درمیان  جَلْوَہْ گَر ہونے والا ہے ۔ یہ وہ مہینہ ہے کہ جس میں رحمتیں اور برکتیں اپنے عروج پر ہوتی ہیں، اس ماہِ مقدس کا ہر ہر لمحہ، ہر ہر پل، ہر ہر ساعت اور ہر ہر گھڑی رحمت بھری ہے۔ اِس مہینے میں  اَجْر و ثَوا ب بَہُت بڑھ جاتا ہے،نَفْل کا ثواب فَرض کےبرابر اور فَرْض کا ثواب ستّر (70)گُنا کردیا جاتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں اس ماہِ مُبارک کا خوب خوب فیضان لُوٹنے کی توفیق عطافرمائے۔

      پىاری پىاری اسلامى بہنو!اے کاش!ہم سارےروزےظاہری و باطنی آداب کے ساتھ رکھنےاور خشوع و خضوع کے ساتھ فرض نمازیں،نوافل ونمازِ تراویح ادا کرنے میں کامیاب