Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

رمضان کیسے گزاریں؟

پىاری پىاری اسلامى بہنو!ہمیں چاہئےکہ ہم بھی اس مقدَّس مہینے کو عظیم الشّان طریقے سے خوش آمدیدکہنے کی تیَّاری شروع کردیں،اسےفضولیات اور غفلت میں گزارنے کے بجائے اخلاص کے ساتھ نیک اَعمال میں گزاریں۔ فرائض و واجبات تو ہمیشہ  ادا کرنے ہوتے ہیں اس مہینے میں ہمیں ان کے ساتھ ساتھ سنن و مستحبات پر بھی عمل کرنا چاہیے۔ نوافل کی کثرت کرنی چاہیے۔ ہر لمحے کو ذکر اذکار میں گزارنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ روزانہ کچھ نہ کچھ تلاوتِ قرآن کرنی چاہیے۔ خوب خوب صدقہ و خیرات میں حصہ ملانا چاہیے۔ تہجد اور اشراق وچاشت  کے نوافل ادا کرنے چاہئیں۔ غریبوں اور مسکینوں کی حسبِ استطاعت امداد کرنی چاہیے۔ شب بیداری اور توبہ و استغفار کی کوشش کرنی چاہیے۔ درود و سلام کی کثرت کرنی چاہیے۔ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات  میں شرکت اور ماہِ رمضان کے روزانہ 2 مدنی مذاکروں کو دیکھنے کی ترکیب کرنی چاہیے۔ مدنی چینل (Madani Channel) پر نشر ہونے والے سلسلے دیکھنے جیسی نیکیوں میں مشغولیت کی کوشش کرنی چاہیے۔ اَلْغَرَض! اس ماہ میں ہمیں ہر اس نیک و جائز کام میں وقت گزارنا چاہیے جس میں اللہ پاک اوراس کے پیارے حبیب، دکھیا دلوں کے طبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا ہو۔ اے کاش کہ ہم گناہگاروں کی ناقص عقل میں بھی رمضانُ المبارک کی اہمیت راسِخ ہوجائےاور ہم بھی اس مہینے میں نیکیاں جمع کرکے اپنے آپ کو جہنَّم سے نجات دلانے میں کامیاب ہوجائیں۔ آئیے! اس عظیمُ الشَّان مہینے کی اہمیت و فضیلت  اپنے دل میں بڑھانے اور اس ماہ میں نیکیوں کا جذبہ پانے کی نِیَّت سے 2ارشاداتِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سنئے اورابھی سے نیکیوں  پر کمربستہ ہوجائیے۔ چنانچہ

بہترین مہینا