Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

ہفتہ وارسُنّتوں بھرااِجتماع

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!ہزاروں مقامات پراِسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اِجتماعات ہوتے ہیں،جن میں ہرہفتے لاکھوں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں شرکت کرکے علمِ دِین حاصل کرتے ہیں، صرف پاکستان میں اسلامی بھائیوں کے529جبکہ اسلامی بہنوں کے6501ہفتہ واراِجتماعات ہورہے ہیں۔

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:جو اللہ پاک کی رِضا کی خاطِر صَدقہ کرے تو وہ (صَدقہ ) اس کے اور آگ کے درميان پردہ بن جاتا ہے۔

ملک وبیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام چلنے والے مدارسُ المدینہ،جامعاتُ المدینہ اوردیگرشعبہ جات کے جُملہ اَخراجات کےلیےاپنےمدنی عطیات (چندے)سے تعاوُن فرمائیے اور ثواب ِ جاریہ حاصل کیجئے۔

نیت فرمالیجئے کہ اپنے تمام تر صدقاتِ واجبہ و نافلہ (زکٰوۃ، صدقہ،خیرات وغیرہ)  عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کو دیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہ ۔۔۔اللہ کریم عمل کی توفیق عطا فرمائے۔           اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

تمام اسلامی بہنیں پمفلٹ”ماہِ رمضان میں گناہ کرنے والے کی قبر کا بھیانک منظر“مکتبۃ  المدینہ سے زیادہ تعداد میں  ورنہ کم از کم 12 یا حسبِ توفیق خرید فرماکر اسے تقسیم فرمائیں اور اپنے گھر میں نمایاں جگہ پر آویزاں فرمائیں۔اس کی برکت سے گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔ ان شاء اللہ

اَلْحَمْدُللہ! ماہِ رمضان المبارک میں شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت بعد نمازِ عصر و بعد نماز تراویح مدنی مذاکرے کے لیے وقت عطا فرماتے ہیں جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست پیش کیا جاتا ہے تمام اسلامی بہنوں سے مدنی التجاء ہے کہ لازمی ان دونوں مدنی مذاکروں کو دیکھنے کی ترکیب فرمائیں  بلکہ گھر کی دیگر اسلامی