Share this link via
Personality Websites!
تم میں سے ہر شخص کو یہ بات معلوم ہونی چاہئے کہ جب تک وہ نماز کے انتظار میں ہوتا ہے درحقیقت نماز ہی میں ہوتا ہے۔
پھر آپ نے دو تین مرتبہ یہ ارشاد فرمایا کہ اللہ پاک کے گھرمیں فضول باتیں کرنے سے بچتے رہو۔ پھر تین مرتبہ یہ ارشاد فرمایا: أَلاَ لاَ يَتَقَدَّمَنَّ الشَّهْرَ مِنْكُمْ أَحَدٌخبردار! تم میں سے کوئی بھی ہرگز اِس مبارک مہینے کو فضول نہ گزارے۔
(مصنف عبدالرزاق، کتاب الصیام،باب قیام رمضان، ۴/۲۰۴، حدیث:۷۷۷۸ ملتقطاً)
شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ماہِ رَمَضَانُ الْمُبَارَک کی آمد پر خوشی اور مَسَرَّت کا اظہار کرنے ، ربِّ کریم کی اس عظیم نعمت پر اظہارِ شُکر کرنے اور اس ماہِ غُفران کی عظمت واَہَمِّیَّت اُجاگر کرنےکے لئے یہ خوبصورت اورپیارا کلام لکھا:
مرحبا صد مرحبا پھر آمدِ رَمَضَان ہے كِھل اُٹھے مُرجھائے دل تازہ ہوا اِیمان ہے
یاخُدا ہم عاصیوں پہ یہ بڑا اِحسان ہے زِندَگی میں پھر عطا ہم کو کِیا رَمَضَان ہے
تجھ پہ صَدْقے جاؤں رَمَضَاں! تُوعَظِیْمُ الشان ہے تجھ میں نازِل حق تعالیٰ نے كیا قرآن ہے
اَبرِ رَحمت چھا گیا ہے اور سَماں ہے نُور نُور فَضْلِ ربّ سے مَغْفِرَت كا ہو گیا سامان ہے
ہر گھڑی رَحْمت بھری ہے ہر طرف ہیں بَرَكتیں ماہِ رَمَضَاں رَحمتوں اور بَرَكتوں كی كان ہے
آگیا رَمَضَاں عبادت پر کَمَر اب باندھ لو فیض لے لو جلد یہ دِن تیس كا مہمان ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami