Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

٭  ارشاد فرمایا:تم پر ایسا مہینا آیا ہے جس سے بہتر کوئی مہینا مومنوں پر نہیں آیا اور منافقوں پر اس سے سخت مہینا کوئی نہیں اور بے شک اللہپاک اس کے نوافل اوراس کے ثواب کو شروع ہونے سے پہلے لکھ دیتا ہے اور کوئی شک نہیں کہ مومن  كے اندراس مہینےمیں عبادت کی قوت لوٹائی جاتی ہے اورمنافق میں غفلت،مومن کے لئے یہ مہینا غنیمت اور منافق کے لئے بوجھ (Burden)ہے۔   (شعب الایمان،باب فی الصیام، فضائل شہر رمضان،۳/۳۰۴، حدیث: ۳۶۰۷)

کاش!پورا سال رمضان ہی ہو

٭  ارشاد فرمایا:اگر بندوں کو معلوم ہوتا کہ رَمَضان کیا ہے تو میری اُمّت تمنَّا (Wish)کرتی کہ  کاش!پورا سال ہی رَمَضان  ہو۔        (ابن خزیمہ،۳/۱۹۰،حدیث:۱۸۸۶)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ماہِ رمضان اور مسلمان

پىاری پىاری اسلامى بہنو! ماہِ رمضان کی شان و عظمت دیگرمہینوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ سعادت مند اسلامی بہنیں اس مہینے کے آتے ہی نیک کاموں میں مشغول(Busy) ہوجاتی ہیں، نماز روزے کی پابندی شروع کردیتی ہیں ، شوقِ تلاوت اور ذوقِ عبادت بڑھ جاتا ہے، صدقہ وخیرات سےغرباومساکین کی مدد کی جاتی ہے،  انفرادی اور اجتماعی عبادات کا سلسلہ بڑھ جاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہی  وہ مبارک مہینا ہے کہ جس میں عبادات کا اَجر و ثواب کئی گنا بڑھادیا جاتا ہے۔ چنانچہ

حضرت سیِّدُنا ابراہیم نَخْعِیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ماہِ رَمَضان میں ایک دن کا روزہ رکھنا ایک ہزار(1000)دن کے روزوں سے افضل ہے،ماہ ِرَمَضان میں ایک مرتبہ تسبیح کرنا(یعنی سبحٰن اللہ کہنا) اس