Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اِعتِکاف کی بہاریں لُوٹئے

       پىاری پىاری اسلامى بہنو! ہم ماہِ رمضان کا استقبال  اور اس کا اکرام کرنے سے مُتَعلِّق سن رہی تھیں ، ماہِ رَمَضان کے اکرام کرنے اور اس کی برکتیں پانے کا ایک ذریعہ اعتکاف کرنا بھی ہے۔ اعتکاف کرنا  اللہ  کے پیارے رسول، بی بی آمنہ کے مہکتے پھول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سنت ہے۔ ایک بار آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پورے ماہِ رمضان کا بھی اعتکاف فرمایا۔  چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُناابوسعیدخُدْریرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  سے روایت ہے:ایک مرتبہ سلطانِ دوجہان، شَہَنشاہِ کون ومکان، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یکُم رَمَضَان سے 20 رَمَضَان تک اِعتِکاف کرنے کے بعدارشادفرمایا: میں نے شبِ قدرکی تلاش کیلئے رَمَضَان کے پہلے عَشرہ کا اِعتِکاف کیا، پھردرمیانی عَشرہ کا اِعتِکاف کیا ،پھرمجھے بتایاگیاکہ شبِ قَدرآخِری عَشرہ میں ہے،لہٰذا تم میں سے جو شخص میرے ساتھ اِعتِکاف کرنا چاہے وہ کر لے ۔         (  مسلم، کتاب الصیام،ص۴۵۷،حدیث۲۷۶۹)

اعتکاف کی برکتیں

پىاری پىاری اسلامى بہنو! ہوسکے تو ہم خود بھی اپنے گھروں میں اعتکاف کی ترکیب بنائیں اور اپنے محارم کو ماہ رمضان المبارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائیں اور انہیں اعتکاف کرنے کے فائدے بتائیں، اس ماہ میں اعتکاف کے کثیر فائدے ہیں۔ ٭اعتکاف کی برکت سے گناہوں سے بچا  جا سکتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سےنمازوں کی پابندی  میں آسانی ہو جاتی ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے ہر وقت نماز کے انتظار کا ثواب ملتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے عبادت