Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

کرنے کے کثیر مواقع نصیب ہوتے ہیں۔ ٭اعتکاف کی برکت سے عاشقانِ رسول کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا نصیب ہوتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے نیک لوگوں کی صحبت نصیب ہوتی ہے۔  ٭اعتکاف کی برکت سے نیکیوں بھرا ماحول(Environment) مل جاتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے مسجد میں دل لگانا آسان ہو جاتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے شبِ قدر نصیب ہو سکتی ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے تراویح میں شرکت آسان ہو جاتی ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے اپنا محاسبہ کرنے کا موقع میسر آتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے دل کو قرار اور سکون نصیب ہوتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سے آئندہ زندگی میں گناہوں سے بچنے کا جذبہ بیدار ہوسکتا ہے۔ ٭اعتکاف کی برکت سےآئندہ زندگی شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن بنتا ہے۔ اَلْغَرَض!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کیا جانے والا اعتکاف  دین اور دنیا کے کئی فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔ لہٰذا  ماہِ رَمَضَانُ الْمُبَارَک  کی خوب برکتیں پانے، ڈھیروں ڈھیر نیکیاں کمانے  کیلئے خود بھی گھروں میں اعتکاف کیجئے اور اپنے محارم کو بھی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےپورے ماہِ رمضان یاآخری عشرے کے اِعتِکاف کی ترغیب دیجئے۔ آئیے! اعتکاف کرنے کے فضائل پر دو احادیثِ طیبہ سنتی ہیں:

٭  فرمایا:مَنِ اعْتَکَفَ فِیْ رَمَضَانَ یعنی جس نے رَمَضانُ الْمُبارَک میں(دس دن کا)اعتِکاف کرلیا کَانَ کَحَجَّتَیْنِ وَعُمْرَتَیْن وہ ایسا ہے جیسے دوحج اوردوعمرے کئے۔  (شعب الایمان،۳/ ۴۲۵، حدیث۳۹۶۷ ملخصاً )

٭  فرمایا:مَنِ اعْتَکَفَ اِیْـمَانًا وَّاِحْتِسَابًا یعنی جس شخص نے ایمان کےساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اِعتِکاف کیا غُـفِـرَ لَہ ٗ مَاتَـقَدَّمَ مِنْ ذَنْـبِـہٖ  اس کے تمام پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں