Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

اگر پوُرے ماہِ رَمَضان کے روزے کی نِیَّت کر بھی لی تَو یہ نِیَّت صِرف اُسی ایک دن کے حق میں ہے ،باقی دِنوں کیلئے نہیں۔(ایضاً ص۱۶۷)٭دَورانِ نَماز بھی اگر روزے کی نِیَّت کی تو یہ نِیَّت صحیح ہے۔         (دُرِّمُختَار،  رَدُّالْمُحتَار ج۳ص۳۴۵) (فیضان رمضان ،ص۹۸۵ ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

       طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ   16(312صفحات)اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اورامیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دو رسالے101 مدنی پھول“اور”163مدنی پھول“ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاورپڑھئے۔

اعلانات

پیاری پیاری  اسلامی بہنو! نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کے سبب دنیا کا نظام درست رہتا ہے اور ترک کی وجہ سے فساد برپا ہوجاتا ہے ۔ لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک نیکی پر کار بند رہیں گے اور اس کی دعوت دیتے رہیں گے اور برائی سے رکے رہیں گے اور اس سے منع کرتے رہیں گے۔ (نیکی کی دعوت کے فضائل ص 16) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  ! ہر ۔۔۔ کو ۔۔۔ مقام سے ۔۔۔ بجے اسلامی بہنیں مدنی دورے کے لیے روانہ ہوتی ہیں ۔ آپ بھی نیت فرمالیں کہ مدنی دورہ میں ضرور شرکت کریں گی۔ اِنْ شَآءَاللہ

پیاری پیاری اسلامی بہنو!قرآن مجید جو کہ رب پاک کا کلام ہے جس پر دینِ اسلام کے احکام کا مدار ہے۔ ایسا مبارک کلام ہے جس کا نہ صرف پڑھنا  عبادت ہے بلکہ اس کی تو زیارت کرنا بھی عبادت ہے۔ میٹھی اسلامی بہنو!  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  ! یکم رمضان سے ” فیضانِ تلاوتِ قرآن “ کورس کی ترکیب۔۔۔ مقام  پر