Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

۔۔۔ بجے سے ۔۔۔ بجے تک  ہوگی۔ توآئیے نیت  فرمالیں  کہ فیضانِ تلاوتِ قرآن سے فیض یاب ہونے کے لیے  خود بھی شرکت کریں گی  اور دوسروں کو بھی شرکت کی ترغیب دلائیں  گی ۔ اِنْ شَآءَاللہ

پیاری پیاری اسلامی بہنو!حضرت سیدتنا اُمِ سلمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا  فرماتی ہیں کہ آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    نے فرمایا: ” عورت کا اپنے کمرے میں نماز پڑھنا گھر کے احاطے میں نماز پڑھنے سے  بہتر ہے۔ اور اس کا احاطے میں نماز پڑھنا ، صحن میں نماز پڑھنے سے افضل ہے  اور صحن میں نماز پڑھنا گھر سے باہر نماز پڑھنے سے افضل ہے“۔ (کتاب جنت میں لے جانے والے اعمال، ص102)  پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہمارا ایک مدنی انعام بھی مسجدِ بیت میں نماز ادا کرنے والا ہے۔ اور اپنے گھر میں کسی جگہ کو خاص کر کے وہیں نماز ادا کریں تو پھر یہ مخصوص جگہ ہی آپ کی مسجدِ  بیت بن جائے گی۔ تو آئیے نیت کر لیتی ہیں کہ رمضان المبارک میں صلوۃ التسبیح  اور تراویح وغیرہ گھر  میں مسجدِ بیت میں ہی ادا کریں گی۔  ان شاء اللہ

تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں یہ نیت بھی فرمالیں کہ ماہِ رمضان کی برکتوں کو پانے  کے لیے ہفتہ وار مدنی دورہ میں لازمی شرکت کریں گی ۔

تمام اسلامی بہنیں نیت فرمالیں کہ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کریں  گی کہ اگر ہم پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کریں گی تو اچھی اچھی باتیں سیکھتی رہیں گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   دعوتِ اسلامی کم وبیش 107شعبہ جات میں دینِ  متین کی خدمت  میں ملک و بیرونِ  سرگرمِ عمل  ہیں  حالانکہ حالات  ایسے  ہیں کہ آج گناہوں   کے پھیلانے پر  بہت زیادہ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے، آئیے ہم گناہوں کو روکنے  اور دین  کے پھیلانے کے لیے  اپنا سرمایہ  خرچ کرنے کا عزم کریں۔