Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

اس سے کہا:اپنی بات کی وضاحت کرو؟تواس نے کہا:عام لوگوں کی ضروریات تو عید کےمشہور کھانے ہیں جبکہ خاص لوگوں کی ضروریات مخلوق سے جداہونا،خدمت کے لئے فارغ ہونا، نوافل کے ذریعے اللہ پاک کا قُرب حاصل کرنااور عاجزی وانکساری کرناہے۔یہ سُن کر میں نے کہا:میری مراد کھانے کی ضروری اشیا ہیں۔اس نے پھر پوچھا:کون سا کھانا؟ جوجسموں کی غذا ہے یا دِلوں کی؟ تومیں نے کہا:اپنی بات واضح کرو؟ تواس نے مجھے بتایا:جسموں کی غذا تومعروف کھانا اور خوراک ہے جبکہ دلوں کی غذا  گناہوں کو چھوڑنا، اپنے عیب دُور کرنا، محبوب یعنیاللہ پاک کےدِیدار سے لُطف اندوز ہونا اور مقصود کے حصول پر راضی ہونا لیکن ان چیزوں کے لئےتکبر چھوڑنا، مولیٰ پاک کی طرف رجوع کرنا اور ظاہر وباطن میں اس پر بھروسا کرنا ضروری ہے۔پھر وہ لو نڈ ی نماز کے لئے کھڑی ہو گئی،اس نے پہلی رکعت میں پوری سورۂ بقرہ پڑھی، پھر سورۂ اٰلِ عمران شروع کر دی،پھر ایک سورت ختم کر کے دوسری سورت شروع کرتی رہی یہا ں تک کہ سورۂ ابراہیم کی ا س آیت تک پہنچ گئی:

 یَّتَجَرَّعُهٗ وَ لَا یَكَادُ یُسِیْغُهٗ وَ یَاْتِیْهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّ مَا هُوَ بِمَیِّتٍؕ-وَ مِنْ وَّرَآىٕهٖ عَذَابٌ غَلِیْظٌ(۱۷)  یَّتَجَرَّعُهٗ وَ لَا یَكَادُ یُسِیْغُهٗ وَ یَاْتِیْهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّ مَا هُوَ بِمَیِّتٍؕ-وَ مِنْ وَّرَآىٕهٖ عَذَابٌ غَلِیْظٌ(۱۷)

(پ۱۳،ابراھیم:۱۷)

ترجَمَۂ کنزُالایمان: بمشکل اس کا تھوڑا تھوڑا گھونٹ لے گا اور گلے سے نیچے اُتارنے کی امید نہ ہوگی اور اسے ہرطرف سے موت آئے گی اور مرے گا نہیں اور اس کے پیچھے ایک گاڑھا عذاب۔

پھر وہ روتی ہوئی اسی آیت  کی تکرار کرتی رہی یہا ں تک کہ بے ہو ش ہو کر زمین پرگِرپڑی، جب میں نے اُسے حرکت دی تو اس کی رُوح قَفَسِ عُنْصری سے پرواز کر چکی تھی۔