Book Name:Balaoun Say Hifazat ka Tariqa

بہرحال ہمیں اللہ پاک کی رِضا کیلئےجس قدر ممکن ہو صدقہ  وخیرات کرنے کی عادت بنانی چاہیے اور اس کی  ذات پرمکمل بھروسابھی رکھناچاہیےکہ  وہ ہمیں  دنیا وآخرت میں اس کا بہتر بدلہ عطا فرمائےگا۔ ہمارے بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْناللہ پاک کی ذات پر کیسا یقین رکھتے تھے۔آئیے!اس بارے میں ایک حکایت سنتے ہیں ،چنانچہ

دو کے بدلےبیس روٹیاں کیسے؟

دو بزرگ حضرت سَیِّدَتُنَا رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ ِ عَلَیْہا کے یہاں مُلاقات کے لئے حاضر ہوئے اورآپس میں گفتگو کرنے لگے کہ اگر رابعہ اس وقت کھانا پیش کردیں تو بہت اچھا ہوکیونکہ ان کے یہاں رزقِ حلال مِل جائے گا۔اس وقت آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا کے گھر میں صرف 2 ہی روٹیاں تھیں ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا نے وہ روٹیاں ان دونوں کے سامنے رکھ دیں ، اتنے میں کسی فقیر نے دروازے پرآکرکھانے کو مانگا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا نے وہ دونوں روٹیاں اُٹھا کر اسے دیدیں ،یہ دیکھ کر وہ دونوں حضرات حیرت میں مُبْتَلاہوگئے۔کچھ ہی دیر کے بعد ایک کنیز بہت سی گرم روٹیاں لئے حاضرِ خدمت ہوئی اور عرض کی: یہ میری مالکہ نے بھجوائی ہیں۔

حضرت سَیِّدَتُنَا رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ ِ عَلَیْہانے جب گنتی کی تو وہ 18روٹیاں تھیں ،یہ دیکھ کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہانے کنیز سے فرمایا:شاید تمہیں غلط فہمی ہوگئی ہے ، یہ روٹیاں میرے یہاں نہیں بلکہ کسی اور کے ہاں بھیجی گئی ہیں۔کنیز نے یقین کے ساتھ عرض کی کہ یہ آپ ہی کے لئے بھجوائی گئی ہیں، مگر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہانے کنیز کے مسلسل اِصرار کے باوجود روٹیاں واپس لوٹادیں۔ کنیز نے جب واپس جاکر اپنی مالکہ سے یہ ماجرا بیان کیا تو اس نے حکم دیا کہ اس میں مزید 2 روٹیوں کا اِضافہ کرکے لے جاؤ، کنیز جب 20 روٹیاں لے کر حاضر ہوئی اور حضرت سَیِّدَتُنَا رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ ِ عَلَیْہا نے گنتی فرمالی تو پھر ان کے