Book Name:Balaoun Say Hifazat ka Tariqa

مقام ہے؟اُس مالکِ کریم کی بارگاہ میں کس کاصدقہ و خیرات مقبول ہے؟اللہ پاک ہمیں ہرمسلمان کی عزّت کی حفاظت کرنا نصیب فرمائےاور اچھے گمان کی لازوال  دولت سے مالا مال فرمائے۔اٰمین۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ رسول!شیطانِ لعین انسان کو مال کی کمی کا خوف دِلا کرنیک کاموں میں خرچ کرنے سے روکتا ہے۔ اس سے پہلے کہ  ہمیں کوئی مصیبت پہنچے ،کوئی آفت آن پڑے یا کسی بَلامیں مُبْتَلا ہوجائیں ہمیں  صدقہ وخیرات کرتے رہنا چاہیے  تاکہ آنے والی بلاؤں سےمحفوظ رہ سکیں ۔ آئیے  اس بارے میں2 ایمان افروز  حکایات سنئے اور صدقہ و خیرات کرنے کی نِیَّت فرمائیے،چنانچہ

بچے کی جان کیسے بچ گئی ؟

 حضرت سیِّدُنا عِکْرِمَہرَضِیَ اللہُ  عَنْہُ فرماتے ہیں:حضرت سیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُما سے مروی ہے کہ حضورنبیِ  پاک صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا:ایک عورت کے منہ میں کھانے کاایک لُقمہ تھا ،اتنے میں فقیرآیا اور اس نے بھوک کا اظہار کیا، اس عورت نے وہ لُقمہ اس فقیرکو دے دیا۔ کچھ عرصے بعد اس کے ہاں ایک بچے کی ولادت ہوئی ، جب وہ کچھ بڑا ہوا تو اسے بھیڑیا اُٹھا کر لے گیا ،عورت اس بھیڑیئے کے پیچھے بھاگتی ہوئی پکار رہی تھی ”میرا بیٹا ، میرا بیٹا“اللہ پاک نے ایک فرشتے کو حکم دیا کہ بھیڑیئے  کے پیچھے جاؤ اور اس کے منہ سے بچہ چھین لو (پھر اس کی ماں کے حوالے کردو)اور اس کی ماں سے کہو:اللہ پاک  نے تم پر سلام بھیجا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ لُقمہ(تمہارے دئیے ہوئے) لُقمے کے بدلے ہے۔

 (المجالسۃ وجواہر العلم،الجزء السادس والعشرون،الحدیث۳۶۲۲، ۳/۲۷۷)

ایک روٹی نے ہلاکت سے بچالیا