Book Name:Balaoun Say Hifazat ka Tariqa

صدقہ کی تھی۔لہٰذااپنے اندر محتاجوں کی محتاجی کا احساس پیداکیجئے،ان کے دکھ درد میں صدقہ کرکے ان کی امداد کیجئے اور یہ مدنی سوچ پانے کے لئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے والے بن جائیے۔

یادرہے! ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی ہے۔چُھٹی والے دن شہرکے مخصوص عَلاقوں اور اَطراف کے گاؤں،دیہات میں جاکر وہاں کی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دے کر عِلمِ دِین سیکھنے،سکھانے کی ترکیب کی جاتی ہے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں و آداب اور  مَدَنی دَرْس وغیرہ کا طریقہ سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مساجِد آباد ہوتی ہیں ٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مسجد میں گزرنے والاہر ہر لَمحہ عِبادَت میں شُمار ہوگا ٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت  سےمسجِد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زِیادہ سے زِیادہ وَقْت گُزارنے  کی فضیلت حاصل ہوگی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اپنا زِیادہ وَقْت مسجد میں گزارنے کی بھی کیا خوب فضیلت ہے ،چُنانچہ

حضرت سَیِّدُنا ابُو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جب تُم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ مسجد میں کثرت سے آمد و رَفْت رکھنے والاہے تو اُس کے اِیمان کی گواہی دو کیونکہاللہ کریم(پارہ 10،سُورۂ توبہ آیت نمبر 18میں اِرْشاد)فرماتاہے :

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ (پ ۱۰ ،التوبہ :۱۸)           

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اللہ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور نما ز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں۔