Book Name:Balaoun Say Hifazat ka Tariqa

کی عادت بنائی جائے کیونکہ  اگر ہم نے مال کے حقوق ادانہ کئے تویاد رکھئے!یہی  مال جسے ہم نے  بڑی مَحَبَّت سے جمع کررکھا ہے،کل کو یہی مال ہمیں  ذِلّت و رُسوائی کے گہرے گڑھے میں بھی  گراسکتا ہے۔

دعوتِ اسلامی کے شُعبَہ جات کا تعارف

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس وَقْت عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا کے کم وبیش 200ممالک میں   کم وبیش107شعبہ جات میں سُنّتوں کی خدمت کررہی ہے جن میں سے  مساجد کی تعمیرات کے لیے خُدّامُ المساجِد، مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کےحِفْظ و ناظرہ کی تعلیم(Education)کے لیے مدْرَسۃ المدینہ، بڑی عمر کےاسلامی بھائیوں کی تعلیمِ قرآن کے لیے مدرَسۃُ المدینہ بالِغان،شرعی رہنمائی کےلیے دارُالاِفتاء اہلسنّت،علمائے حق کی تیّاری کےلیےجامعۃُ المدینہ، تربیت ِ اِفتا کےلیے مفتی کورس، پیغامِ اعلیٰ حضرت کوعام کرنے اور اِصلاحی کُتُب کی فراہمی کے لیے مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ، رُوحانی عِلاج کےلیے مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ،الیکٹرانک میڈیا کے ذریعےنیکی کی دعوت کودُنیا کے گوشے گوشے میں پہنچانے کے لیے مَدَنی چینل، اسلامی بہنوں کے لیے ان کے ہفتہ وار اجتماعات و دیگر مَدَنی کام، مسلمانوں میں عمل کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے سُوالات کی صورت میں مَدَنی انعامات اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لیے دُنیا کے کئی ممالک میں مَدَنی قافلوں اورہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں کااہتمام ہوتاہے۔اسکولز،کالجزاور یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ، گونگے(Dumb)بہرے (Deaf)، نابینا(Blind)اِسلامی بھائیوں کی اِصلاح کے لیے بھی مجالس قائم کی جاچکی ہیں۔پھر ان تمام شعبہ جات کی کارکردگی پرنظر رکھنے اور دُنیا بھرمیں سارے مَدَنی نظام کو بہترین طریقے سے چلانے کے لیے مرکزی مجلسِ شُوریٰ قائم ہے ،لہٰذا اپنے صدقہ و خیرات اور دیگر نفلی عطیات عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوت ِاسلامی کو دے کر نیکی