Book Name:Balaoun Say Hifazat ka Tariqa

(ترمذی ، کتاب الایمان ، با ب ماجا ء فی حرمۃ الصلوۃ ،۴/۲۸۰، حدیث:۲۶۲۶)

اللہ پاک ہمیں بھی مسجدیں آباد کرنے،نمازقائم کرنے اورزکوٰۃ دینے کی توفیق نصیب فرمائے۔ نیکیوں پر اِستقامت پانے کے لیے اچھی صحبت بہت ضروری ہے ورنہ بسااوقات اِنسان نیکیوں کے فضائل پڑھ یا سُن کراپنا ذہن تو بنا لیتا ہے کہ اب مجھے اللہ پاک کی نافرمانی نہیں کرنی،بس اب نیکیوں سے ہی دِل لگانا ہےمگر بُری صحبت آڑے آجاتی ہے،جو نیکیوں پر اِستقامت ملنے میں رُکاوٹ  بنتی ہے۔ بسا اوقات نہ کرنے والے کام اِنسان کا وقت بربادکرنے کے ساتھ ساتھ بہت ساری نیکیوں سے بھی محروم کر دیتے ہیں:

پتنگ بازی کا شوقین!

بابُ المدینہ(کراچی) کے ایک اسلامی بھائی پتنگ بازی کے شوقین تھے،ویڈیو گیمز اور گولیاں کھیلنا اُن کے مَشاغِل میں شامل تھا۔ ہر ایک کے مُعامَلے میں ٹانگ اَڑانا،لوگوں سے لَڑائی مول لینا،بات بات پرماردھاڑ پر اُتر آنا جیسی بُرائیوں میں گِرِفْتار تھے۔ رَمَضانُ المُبَارَک کے آخری عَشَرے میں اپنے عَلاقے کی مسجد میں مُعْتَکِف ہو گئے۔جہاں اُنہیں بہت اچّھے اچّھے خواب نظر آئے اور خُوب سُکون مِلا ۔اِس کے  بعد اُنہوں نے مزید 2 سال اِعْتِـکا ف کی سَعَادَت حاصِل کی۔ایک بار اُن کی مسجِد کے مُؤَذِّن صاحِب عالَمی مَدَنی مرکز فَیْضانِ مدینہ(باب المدینہ کراچی)میں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِماع میں لے آئے۔مُبَلِّغ کے چہرے کی کَشِشْ اورنُورانیّت نے اُن کا دل موہ لیا اور وہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اُنہوں نے ایک مُٹّھی داڑھی بھی سجا لی ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے  اسلامی بھائیو!بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ محتاجی کا بہانہ