Book Name:Balaoun Say Hifazat ka Tariqa

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭ستّر بلاؤں سے عافیت کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”سَتّر(70) بلاؤں سے عافیت  کی دعا “یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

بِسْم اللہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیم

(مدارج النبوہ،راوی حضرت انس بن مالک  رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  )

                ترجمہ:اللہ  پاک کے نام سے اور طاقت نہیں (گناہوں سے بچنے کی) اور قوت نہیں (نیکیاں کرنے کی) مگر اللہ  پاک کی مدد سے۔(خزینۂ رحمت،ص۱۶۶)

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(آخرت کےمعاملےمیں)گھڑی بھرغوروفکرکرنا60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائےالٰہی کےلئےخودبھی مَدَنی انعامات کےرِسالےسےآج کی فکر ِمدینہ(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گااور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مَدَنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی مَدَنی انعام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاََ فُلاں فُلاں یا اِتنے مَدَنی انعامات پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔