Book Name:Balaoun Say Hifazat ka Tariqa

سے اَفضل ہے۔(الترغیب والترہیب،۱/۱۰۲، حدیث: ۱۸)(2)ارشاد فرمایا:مِسواک کا اِستعمال اپنےلئے لازِم کرلو کیونکہ اِس میں مُنہ کی صَفائی اور رَبّ کریم کی رِضا کا سبب ہے۔(مسندِ امام احمد، ۲/۴۳۸، حدیث:۵۸۶۹)٭حضرت سَیِّدُنا ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ  عَنْہُمَا سے روایت ہے:مِسْواک میں دس(10)خُوبیاں ہیں:(1)مُنہ صاف کرتی ہے،(2)مَسُوڑھے کو مَضْبُوط بناتی ہے،(3)بینائی بڑھاتی ہے، (4)بلغم دُور کرتی ہے ،(5) مُنْہ کی بدبو ختم کرتی ہے،(6) سُنَّت کے مُوافِق ہے ،(7)فرشتے خُوش ہوتے ہیں،(8)رَبّ کریم راضی ہوتا ہے،(9)نیکی بڑھاتی ہے اور(10)معدہ دُرُست کرتی ہے۔(جمع الجوامع، ۵/۲۴۹، حدیث:۱۴۸۶۷)

( اعلان :)

مسواک کرنے کی بقیہ سنّتیں اور آداب   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

 پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو