Book Name:Tahammul Mizaje Ki Fazilat

وَ  الْكٰظِمِیْنَ  الْغَیْظَ  وَ  الْعَافِیْنَ  عَنِ  النَّاسِؕ-وَ  اللّٰهُ  یُحِبُّ  الْمُحْسِنِیْنَ

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اور غُصَّہ پینے والے او ر لوگو ں سے دَرگُزرکرنے والے اور نیک لوگ اللہ کے محبوب ہیں۔ۚ(۱۳۴) (پ ۴،آل عمران : ۱۳۴)

جبکہ ایک اور آیتِ مبارکہ میں عفو و درگزر اور بُردباری دلائی جا رہی ہے، چنانچہ پارہ18 سُورۂ نُور کی آیت نمبر22 میں اِرْشاد ہوتا ہے:

وَ لْیَعْفُوْا وَ لْیَصْفَحُوْاؕ-اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۲۲)

 (پ ۱۸ ، النور:۲۲)

 تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اور چاہئے کہ مُعاف کریں اور دَرگُزر یں  کیاتم اسے دوست نہیں رکھتے کہ اللہ تمہاری بخشش کرے اور اللہ بخشنے والامہربان ہے۔

شیطان کیا چاہتا ہے؟

      پیاری پیاری ا سلامی بہنو! معلوم ہوا کہ معاف کرنا اور درگزر کرنا اللہ پاک سے مغفرت پانے کا سبب ہے اور یہ عادت اللہ کریم کو بہت پسند ہے۔ اس میں شک نہیں کہ شیطان اِنسان کا اَزَلی دشمن(Enemy) ہے،جیسا کہ اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے :

اِنَّ الشَّیْطٰنَ یَنْزَغُ بَیْنَهُمْؕ-اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِیْنًا(۵۳) (پ۱۵،بنی اسرائیل:۵۳)                                      تَرْجَمَۂ کنز الایمان:بیشک شیطان ان کے آپس میں فساد ڈال دیتا ہے بیشک شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے۔

 

       معلوم ہوا اسلامی بھائی ہوں یا اسلامی بہنیں شیطان سب کا دشمن ہے،اسی دشمنی کی وجہ سے ٭شیطان ہرگز یہ گوارا نہیں کرے گا کہ ہم آپس میں مُتَّحِد (United) رہیں،٭شیطان ہرگز یہ نہیں  چاہے گا کہ ہم ایک دوسرے کی خیر خواہی کریں،٭ شیطان ہرگز یہ پسند یہ نہیں کرے گا کہ ہم