Book Name:Tahammul Mizaje Ki Fazilat

حِصَّہ لیجئے اور اپنی قَبْر و آخرت کو سَنْوَارئیے۔ذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں سے روزانہ کا  ایک مَدَنی کام ”گھردرس“بھی ہے،آپ تمام اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ  گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکیب ضرور فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ ہے) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ گھر درس میں بھی علمِ دِین کے موتی لُٹائے جاتے ہیں اور عِلمِ دِین سیکھنے کی تو کیا ہی بات ہے کہ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ'' جو کوئی اللہ کے فرائض سے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یا د کرلے اور پھر لوگوں کو سکھائے تووہ جنت میں ضرور داخل ہوگا ۔''   حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں کہ'' میں رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے یہ بات سننے کے بعد کوئی حدیث نہیں بھولا۔ ''  (الترغیب والترہیب، کتاب العلم ، الترغیب فی العلم الخ، رقم۲۰، ج۱، ص۵۴)

لہذا آپ بھی گھر میں درس دینے کی نیت فرمالیجئے  آیئے ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار ملاحظہ فرمایئےچنانچہ

گھر درس شروع کردیا

عطار والہ (بوریوالہ ضلع وہاڑی، پنجاب) کی ایک اسلامی بہن جہالت کی تاریکیوں میں ڈوبی ہوئی تھی ،  شرعی پردہ کا بھی کوئی ذہن نہ تھا، خوش قسمتی سے کسی نے اُنہیں  شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ کی مَشہورِ زمانہ تالیف ’’فیضانِ سنّت‘‘ تحفتاً پیش کی، اس کے چیدہ چیدہ مقامات کا مطالعہ کرنے سے انہیں  اندازہ ہوگیا کہ یہ انتہائی دلچسپ اور معلوماتی کتاب ہے۔ چنانچہ اس کے بعد ان کا روزانہ کا معمول بن گیاکہ فیضانِ سنّت کے کچھ نہ کچھ صفحات کا نہ