Book Name:Tahammul Mizaje Ki Fazilat

عَنِ النَّاسِ(اورلوگوں سے در گزر کرنے والے)۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُنے فرمایا: میں نے تجھے معاف کیا۔ غلام نے کہا:وَاللہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۔(اور نیک لوگ اللہ کے محبوب ہیں )۔آپ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ نے فرمایا: جا! تُو اللہ پاک  کی رضا کے لئے آزاد ہے اور میرے مال میں سے ایک ہزار دیناربھی تیرے ہیں۔ (بحر الدموع ، ص۲۰۲، آنسوؤں کا دریا ،ص۲۷۴ ملخصاً)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! سنا  آپ نے کہ اللہ کےنیک بندوں کے اَخْلاق کتنے عُمدہ ہوتے ہیں  کہ اگر کوئی تکلیف دے تب بھی غُصّے میں آنا اوراس سے بدلہ لینا تو دَرْکنار بلکہ طرح طرح سے نوازا کرتے ہیں۔اللہ پاک اِن عظیم ہستیوں کے صَدقے ہمیں بھی اسلامی بہنوں کو مُعاف کرنے اور مُعاف کرکے اِس  کا ثواب حاصل کرنے کی سعادت پانے کا جذبہ  عطا فرمائے۔

آخری حکایت میں ہم نے حضرتِ سیِّدُناامام جعفر صادِق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ذکرِ مبارک سنا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا عرس مبارک رجب المرجب  کی 15 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ آیئے! اسی مناسبت سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مختصر ذکرِ خیر بھی سنتی  ہیں: 

تذکرۂ حضرتِ امام جعفر صادق  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  

           حضرتِ سیِّدُناامام جعفر صادِق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی وِلادت17ربیع النّور    83  ؁ھ پیر شریف کے دن مدینۃ المنورہ میں ہوئی ۔ امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کنیت ابوعبداللہ اور ابواسماعیل جبکہ لقب صادق،فاضل اور طاہر ہے۔ حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  حضرتِ سیِّدُناامام محمد باقر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  ظاہری وباطنی علوم کے جامع تھے اور ریاضت وعبادت اور مجاہدے میں مشہور تھے ۔ مالکیوں کے عظیم پیشوا حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ