Book Name:Tahammul Mizaje Ki Fazilat

      پیاری پیاری ا سلامی بہنو!اس حکایت سے معلوم ہوا کہ ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ تحمل مزاج ہوتے تھے۔ ٭ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ محبت بھرا سلوک فرمانے والے تھے۔ ٭ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ عاجزی و انکساری کے پیکر ہوتے تھے۔ ٭ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ صبر و تحمل کے خوگر ہوتے تھے۔ ٭ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ نرم دل اور مہربان ہوتے تھے۔ ٭ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ دوسروں کے بغض و کینہ سے پاک ہوتے تھے۔ ٭ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ برے سلوک پر بھی اچھا سلوک کیا کرتے تھے۔ ٭ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ برائی کا بدلہ بھی اچھائی سے دیتے تھے۔ ٭ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ حلیم اور بردبار ہوتے تھے۔ ٭ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ بدلہ لینے کے بجائے معاف کرنے والے ہوتے تھے۔ اے کاش کہ ہم بھی ان کے نقشِ قدم پر چلنے والی بن جائیں اور تحمل مزاجی کو اپنا معمول بنا لیں۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

      پیاری پیاری ا سلامی بہنو! اس حکایت میں صحابیِ رسول، کاتبِ وحی حضرت سَیِّدُناامیر معاویہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کا بھی ذکر ہے، اسی ماہ یعنی رجب المرجب میں حضرت سَیِّدُناامیرِ معاویہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کا عرس مبارک ہے آئیے! اسی مناسبت سے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کی سیرت و کردار سے متعلق مختصراً سنتی  ہیں:

حضرت امیرِ معاویہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ   کا ذکرِ خیر