Book Name:Tahammul Mizaje Ki Fazilat

تہران،از  غصے کا علاج، ص۱۲)

حکایت نمبر 2

       کسی شخص نے حضرت ِ سیِّدُناسلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کو گالی دی۔ اُنہوں نے فرمایا:اگر بروزِقِیامت میرے گناہو ں کاپَلّہ بھاری ہے تو جو کچھ تم نے کہا میں اُس سے بھی بدتر ہوں اور اگر میرا وہ پَلّہ ہلکا ہے تو مجھے تمہاری گالی کی کوئی پرواہ نہیں۔(اتحاف السادۃ المتقین ج۹ص۴۱۶ دارالکتب العلمیۃبيروت ،از  غصے کا علاج، ص۱۲)

حکایت نمبر 3

       کسی شخص نے سیِّدُنا شَعبی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو گالی دی آپ نے فرمایا :اگرتُوسچ کہتاہے تو اللہ  پاک میری مغفِرت فرمائے اور اگرتُو جھوٹ کہتا ہے تو  اللہ  پاک تیری مغفِرت فرمائے ۔ (احیاءُ العلوم ج۳ ص ۲۱۲ دار صادر بیروت  ،از  غصے کا علاج، ص۱۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدنی عطیات بکس

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا مدنی ماحول جہاں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کاذہن دیتا ہے وہیں بری خصلتوں کو نکالنے اور اچھی خصلتیں اپنانے کا بھی ذہن دیتا ہے۔ آپ تحمل مزاجی  اپنا نے اور غصے کی بُری خصلت سے جان چھڑانے کے لیے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی 107 سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کر رہی ہے۔ ان میں سے ایک”مجلس مدنی