Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

ہوئے بولا:اب دیکھنا یہ شہر کیسے تباہ ہوتا ہے،چنانچہ دیوار پر لگے ہوئے شِیرے پر مکھیاں آکر بیٹھیں،مکھیوں کا ہجوم(swarm of flies)  دیکھ کر ایک چھپکلی اُن پر جھپٹنے کے لئے دیوار پر چڑھی۔ حلوائی کی ایک بِلّی تھی، اُس بِلّی(Cat) نے چھپکلی کو دیکھا تو وہ اُس پر جھپٹنے کے لئے تیّار ہوگئی،دو (2)سپاہی بازار سے گُزررہے تھے جن کے ساتھ اُن کا کُتّا بھی تھا،کُتّے نے بِلّی کو دیکھا تو ایک دم اُس پر حملہ کردیا،بِلّی نے بھاگنے کے لئے چھلانگ لگائی تو سیدھی شِیرے کے برتن میں جاگِری اور مرگئی۔حلوائی نےاپنی بِلّی کومرتے دیکھا تو کُتّے کو مار ڈالا،یہ منظر دیکھ کرسپاہیوں  نے حلوائی کو ہلاک کردیا۔حلوائی کے عزیزوں کو پتہ چلا تو اُنہوں نے سپاہیوں کو مارڈالا،جب  لشکرکو اپنےدو(2) سپاہیوں کی مَوت کا عِلْم ہوا تو لشکرنے(غُصّے میں) آکر پورےشہر کو تہس نہس کرکےرکھ دیا۔(شیطان کی حکایات،ص۱۵۰ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! اس واقعے میں جو سبق ہمارے لئے موجود ہے وہ یہی ہے کہ ہم خود بھی جھگڑوں سے بچیں اور  دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اس شیطانی کام سے روکنے کی کوشش کریں کیونکہ بسا اوقات صرف غلط فہمی کی بنیاد پر بہت سے جھگڑے وجود میں آتے ،کئی گھر بلکہ کئی خاندان اجڑ جاتے  ہیں، اس لئے  اگر کوئی ہمیں لڑوانا بھی چاہے تو  ہمیں چاہیے کہ ہم اس کو اس کے ناپاک ارادے میں کامیاب نہ ہونے دیں ۔ شیطان کا پسندیدہ کام  ہی لوگوں کے درمیان فِتنہ وفَساد برپا کروانا،اُن میں نفرتوں کی دیواریں کھڑی کرنا اور اُنہیں آپس میں لڑوانا ہےیہ مَردُود کسی طرح جھگڑے کا ماحول پیدا کرکے خود پیچھے ہٹ کر تماشائی بن جاتا ہے

 گھر کے گھر برباد ہوجاتے ہیں