Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

درسِ فیضانِ سنت دینے کا ارادہ کر لیا اورجلد ہی اپنے گھر میں  درس دینا شروع کر دیا جس میں  محلے کی اسلامی بہنیں  شرکت کرتیں ، درسِ فیضانِ سنّت کی برکت سے اسلامی بہنیں  عمل کی طرف راغب ہونے لگیں ، کرم بالائے کرم یہ کہ دیگر اسلامی بہنوں  نے بھی درس دیناشروع کر دیا یوں  جلد ہی ان کے علاقے میں  تین جگہ درسِ فیضانِ سنّت شروع ہو گیا۔

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن  کو جمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شیطان کیوں مَردُود ہوا             

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!آیئے! شیطان لعین کے بارے میں سنتی ہیں کہ یہ کون  تھااور اس پر یہ زوال کیوں آیا کہ اللہپاک نے اس کو ہمیشہ کے لئے  اپنی پاک بارگاہ سے مردود قراردےدیا، یادرکھئے!بدبخت و لعین قرار دیے جانے سے پہلےشیطان خوبصورت،حَسین، بہت زیادہ علم رکھنے والا، بہت زیادہ عبادت گزار، ملائکہ کا سردار تھااور اس کو فرشتوں میں ایک خاص مقام حاصل تھا ، حضورعَلَیْہِ السَّلَام نے ارشاد فرمایا:فرشتوں کو نور سے پیدا کیا گیا،ابلیس کو خالص آگ سے پیدا کیا گیا۔ ( مسلم، کتاب الزہد والرقائق، باب فی احادیث متفرقۃ، ص۱۲۲۱،حدیث:۷۴۹۵) ابلیس جس کو شیطان کہا جاتا ہے، فرشتوں کا سردار بننےسے پہلے یہ چالیس(40) ہزار سال تک جنت کے خزانے کا نگران  رہا،اَسی(80)ہزار سال  تک فرشتوں  کے ساتھ رہا ،بیس(20) ہزارسال تک فرشتوں کو وعظ سنا تا رہا، تیس(30) ہزار سال  تک مُقَرَّبِین فرشتوں(جیسے حضرت جبرائیل و حضرت عزرائیل عَلَیْہِمَا السَّلَام وغیرہ )کا