Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

تکبر کی تباہ کاریاں

پیاری پیاری اسلامی بہنو!ابھی ہم نےشیطان کےمتعلق سناکہ یہ کتنابڑا عبادت گزار ، علم والا تھا لیکن اس کو ایک گناہ کی وجہ سے  بارگاہِ الہی  سے مردود قرار دےکر نکال دیا گیااور وہ گناہ ہےتکبر ٭تکبر  شیطان کےہتھیاروں میں سےایک ہتھیار ہے جس کے ذریعے یہ  لوگوں سے اپنی دشمنی ظاہر کرتااور لوگوں کوگمراہ کرکے ان کو اللہ پاک کی ناراضی کےگڑھے میں دھکیل دیتا ہے، یاد رکھئے! ٭ تکبُّر ہلاکت خیز خصلت ہے، ٭تکبُّر اللہ پاک کے نزدیک ناپسندیدہ  کام ہے ، ٭تکبر کرنے وا لوں اور والیوں کے دلوں پر اللہ پاک مہر لگادیتا ہے٭تکبُّر کرنے والی جو اپنے لئے پسند کرتی ہے وہ دوسروں کیلئے پسند نہیں کرتی ۔٭تکبُّر کرنے وا لی  عاجزی جیسی عظیم خوبی سےمحروم ہوجا تی ہے۔٭تکبُّر کرنے والی  غُصّے سے نہیں بچ پاتی ۔٭تکبُّر کرنے والی  کے دل میں مسلمانوں کی خیر خواہی کا جذبہ نہیں ہوتا۔٭تکبُّر کرنے وا لی نصیحت (Advice) قبول کرنا گوارا نہیں کرتی ۔٭تکبُّر کی عادت اُسے نیک کاموں سے دُور اور بُرے کاموں پر مجبور کردیتی ہے۔ آئیے! تکبر کرنے والے ایک شخص کاعبرت ناک واقعہ سنتی  ہیں :چنانچہ

فقیر کو دُھتکارنے والا فقیر بن گیا

 ایک فقیر نے ایک مالدارشخص  سے سوال کیا، مگر اس مالدار شخص نے اس پر زبان سے نیزہ زَنی شروع کردی اور اسے خوب ذلیل کیا، جذبات میں ایک آہ بھر کرکہا:تمہارے غصّہ کرنے کی وجہ شاید یہ ہے کہ تمہیں بھیک مانگنے کی ذِلّت کا احساس نہیں۔یہ جُملہ سُن کر مالدار شخص آگ بگولا ہوگیا اور فقیر کو غلام کے ذریعے دھکے دلوا کر باہر نکلوا دیا ۔ خدا کا کرنا یوں ہوا کہ وہ مغرور مالدار کچھ عرصہ بعد محتاج ہوگیا، دوست ، رشتے دار اور غلام و دربان سب چُھوٹ گئے اور یہ شخص سڑک پر آ گیا ۔ جس غلام