Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

ہوجانا بھی ہے کہ مُرشِد کی باطِنی توجُّہ سے بھی وَسْوَسہ  شیطانی رَفع دَفع ہوجاتاہے حتّٰی کہ خَاتِمَہ بِالخَیرنصیب ہوجاتاہے وَرْنہ شیطان لعین جان کَنی کے عالم میں وساوِس کے ہتھکنڈے اِسْتِعْمال کرکے مسلمان کے اِیمان کوبرباد کرنے کی بھرپُور کوشش کرتا ہے۔

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!فی زمانہ  شیطانی وسوسوں سے بچنے،ایمان کی سلامتی، نیکیوں پر استقامت پانے، اور گناہوں سے  سچی نفرت   کرنے اورایمان  کی حفاظت کا جذبہ اپنے اندر بیدارکرنے کے لئے  نیک صحبت اختیار  کیجئے    ۔ فی زمانہ عاشقان رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کا مدنی    ماحول کسی نعمت سے کم نہیں ، لہٰذا اگر آپ چا ہتی  ہیں  کہ ہم نیک بن کر ایمان کی حفاظت کرنے والی  بن جائیں توآج ہی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وا بستہ ہوکرامیر اہلسنت کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوجائیے اور سنتوں کی دھومیں مچانے کے لئے 8مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”گھر درس“

8 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”گھر درس“ بھی ہے،آپ تمام اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ  گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکیب ضرور فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ ہے)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ ٭گھر دَرْس مُسَلمانوں کو بُرائیوں سےبچانے کا ذَرِیْعَہ ہے٭ گھر دَرْس بے نمازیوں کو نمازی بناتا ہے ٭ گھر دَرْس کی بَرَکت سے نیکیوں میں رَغْبَت پیدا ہوتی ہے٭ گھر دَرْس کی بَرَکت سے  مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچ جاتی ہیں٭ گھر دَرْس نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانےکے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں سیکھنے سکھانے کا ذَرَیْعہ ہے اورلوگوں تک  عِلْمِ دِیْن کی باتیں پہنچانا،اَجْرو ثَواب کاکام