Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

پھر کبھی نہ لوٹے گا۔ اُس نے اِن سے پوچھا کہ تم نے عمر بھر مُناظروں مُباحثوں میں گزاری ،خدا کو بھی پہچانا؟ آپ نے فرمایا :بیشک خدا ایک ہے ۔اس نے کہا اس پر کیا دلیل؟آپ نے ایک دلیل قائم فرمائی، وہ خبیث مُعَلِّمُ الْمَلَکُوت(یعنی فرشتوں کا استاد)رہ چکا ہے اس نے وہ دلیل توڑ دی۔ اُنہوں نے دوسری دلیل قائم کی اُس نے وہ بھی توڑ دی۔ یہاں تک کہ 360دلیلیں حضرت نے قائم کیں اور اس نے سب توڑ دیں۔ اب یہ سخت پریشا نی میں اور نہایت مایوس، آپ کے پیر حضرت نجمُ الدِّین کبریٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کہیں دُور دراز مقام پر وُضو فرمارہے تھے، وہاں سے آپ نے آواز د ی'' کہہ کیوں نہیں دیتا کہ میں نے خدا کو بے دلیل ایک مانا ۔ (آداب مرشد کامل ،ص۸۸ملخصا)

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کردہ واقعہ میں ہمارےلئےعبرت کےکئی مدنی پھول ہیں،(1)  پہلا مدنی پھول موت کے وقت سانس اٹک  رہی ہوتی ہےہوش و حواس جواب دے جاتے ہیں،پیاس کی شدت اپنی انتہا پر ہوتی ہےایسے کٹھن حالات  میں شیطان ملعون اپنی اولاد کے ساتھ مل کر اپنی اصل شکل میں نہیں بلکہ کبھی عزیزوں اور ماں  باپ بہن بھائیوں اورکبھی  دوست و احباب کی شکل میں آکر ایمان والوں کےایمان سےنہایت گھناؤنے انداز میں کھیلتا اوردولت ِایمان کوضائع کرنےکے لئےمختلف طریقےآزماتا ہےجیساکہ امام رازی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےپاس آکراللہکریم کی وحدانیت پر دلیلیں مانگی اور جواب میں 360 دلیلیں  ٹھکرا دیں ۔

       ذرا سوچئے!اگر مَعَاذَ اللہ ایمان برباد ہوگیاتو خدا کی قسم!ذِلت ورسوائی مقدر بن جائے گی اور مرنے کےبعدہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم کی دہکتی ہوئی آگ میں  جھونک دِیا جائےگا اورجہنم کاعذاب اس قدر شدید  ہوگا کہ  ہمارے نازک بد ن اس کو برداشت نہیں  کرسکیں  گےاسی وجہ سے تو ہمارے بزرگانِ دین ہروقتاللہپاک کی خفیہ تد بیر سے ڈرتے اور شیطان کے   واروں سے خود کو محفوظ (Safe) رکھنے کے لئے