Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

چھوڑا اور بہکانے کے لئے یہ حیلہ اپنایاکہ میں نے تمہارے لئے حرام چیزوں کو حلا ل کردیاتوآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےاس کےاس وار کو ناکام بنادیامگر اس لعین کی دشمنی و عداوت دیکھئےکہ ناکام ہونے کے باوجودبھی  مایوس نہیں ہوا بلکہ وارپہ وار کرتارہاجس کا اظہار غوثِ پاک نے یوں فرمایا:میں جن دنوں شب و روز جنگل میں رہا کرتا تھا، شیاطین خوفناک شکلوں میں طرح طرح کے ہتھیاروں سے لیس ہوکر فوج در فوج مجھ پر حملہ آورہوتے ، مجھ پر آگ برساتے ، میںاللہکریم کی مدد سے ان کے پیچھے دوڑتا تو وہ مُنتَشِرہوکر بھاگ جاتے۔کبھی شیطان اکیلا آکر مجھے طرح طرح سے ڈراتا ، دھمکیاں دیتا اورکہتا یہاں سے چلے جاؤ، میں اُس کو زور دار طمانچہ(Slap)  ماردیتا تو وہ بھاگنے لگتا، پھر میں لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم  پڑھتا تو وہ جل جاتا۔      (بَہْجَۃ الاسرارومعد ن الانوار،ص١٦٥ ملخصاً)

       حُضُورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےاس فرمان  سےمعلوم ہواکہ یہ مردود کبھی بھی مایوس نہیں ہوتا، انسانوں کوگمراہ کرنے کے لئے کئی ہتھیار آزماتاہےشیطان انسانوں کاکھلا دشمن ہےاس بات کاذکر اللہپاک نے پارہ 15سورہ  بنی اسرائیلآیت نمبر 53 میں فرمایا ہے:

اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِیْنًا(۵۳) (۱۵ ، بنی اسرائیل:۵۳)      

تَرْجَمَۂ کنزالایمان: بیشک شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے۔

        پیاری پیاری اسلامی بہنو! معلوم ہوا! شیطان انسان کادشمن ہے۔ یادرکھئے! ٭ شیطان  اس دشمنی کے اظہار کے لئے  کئی  حربے اور ہتھیار استعمال کرتا ہے۔ ٭کبھی ریاکاری کروا کر نیکیاں برباد کروادیتا ہے۔٭کبھی  وسوسے ڈال کرنیکیاں کرنے میں رکاوٹ بنتاہے۔ ٭کبھی مسلمانوں میں دشمنی اور پھوٹ ڈلواکرغیبتوں،تہمتوں کے دروازے کھول دیتاہے۔٭کبھی  جھوٹ بلوا کر آخرت کو تباہ کروانے کی کوشش کرتاہے۔ ٭کبھی حسد کے کانٹے دل میں چبھو کر جہنم کی آگ میں پہنچانے کی