Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنےسےبچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ،اُذْکُرُوا اللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! یقینا ہرشخص اپنےدشمن سے نفرت کرتا اور اس کے شر سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اور دشمن جتنا زیادہ مضبوط ہو اس سے محفوظ رہنے کی اتنی ہی زیادہ  احتیاط کی جاتی ہیں،یادرکھئے!انسان کا سب سے بڑا اور سب سے خطرناک ) (Dangerous دشمن شیطا ن ہے اولیائے کرام سے لے کر عام انسان تک ہر ایک  سے دشمنی رکھتااور ان کو بہکانے کےلئےطرح طرح  کےحیلےاوربہانے سے کام لیتاہے ،اللہپاک نے قرآنِ کریم  میں  کئی مقامات پر شیطان کی عداوت اور دشمنی کی پہچان کروائی ہے، آج کے بیان میں  شیطان  کی انسان  سے دشمنی کے متعلق آیات ، احادیثِ مُبارکہ، بزرگانِ دین کے واقعات اور شیطان کے وار کو ناکام بنانے کے طریقے(Ways)  بھی  سنیں گی۔کاش!پورابیان اچھی اچھی نیّتوں اورمکمل توجہ کےساتھ سُننانصیب ہوجائے۔آئیے!سب سے پہلےشیطان  کی انسان سے دشمنی کا ایک واقعہ سنتی ہیں چنانچہ