Book Name:Imam Shafai Ki Seerat

سکھا کراپنے لیے صدقۂ جاریہ چھوڑ کرجانے میں کامیاب ہو جائیں،مگریادرکھئے!یہ تمنّا جبھی پوری ہوسکے گی جب ہماری اولادعلمِ دِین کی لازوال دولت سے مالا مال  ہوگی۔لہٰذا اپنے بچوں اور اپنی اولاد کو بچپن سے ہی عِلْمِ دِین  کی طرف مائل کیجئے۔  

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

امامِ مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سے اِکتسابِ فیض

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہم امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سیرت سے متعلق سن رہے تھے، آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بڑے ذہین اور  تیز قوتِ حافظہ کے مالک تھے۔  بڑی بڑی کتابوں کو یاد کر لینا اور ہمیشہ کےلیے اپنے ذہن میں محفوظ رکھنا یہ آپ کا کمال تھا۔ آئیے! ان کی کمال قوتِ حافظہ پر مشتمل ایک واقعہ سنتے ہیں،

چنانچہ منقول ہے کہ جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہحضرت سیِّدُناامام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: میں آپ سے ’’مؤطَّا ‘‘پڑھنا چاہتا ہوں۔ حضرت سیِّدُناامام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے فرمایا:میرے کاتِب حبیب کے پاس چلے جاؤ، وہ اس کی قرا ء َت کرتاہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے عرض کی: اللہ پاک  آپ سے راضی ہو! مجھ سے ایک صفحہ سن لیجئے، اگر میراپڑھنا اچھا لگے تو میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو پڑھ کر سناؤں گا ورنہ چھوڑ دوں گا۔حضرت سیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا:پڑھئے! آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے ایک صفحہ پڑھا اور خاموش ہو گئے۔ حضرت سیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے فرمایا: مزید پڑھئے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ایک صفحہ پڑھ کر پھرخاموش ہو گئے۔ امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے پھر ارشاد فرمایا: مزید پڑھئے! آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے پھر پڑھا تو امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو بہت