Book Name:Imam Shafai Ki Seerat

(دعا) کرتے:میں غفلت کےسمندروں میں ڈُوبارہااور گناہ کےمیدانوں میں چلتا رہا۔یاالٰہی! یہ تیرا ذلیل، گُنہگار اوربیما ر بندہ تیرے بابِِ کرم پر حاضر ہے اور تجھ سے پناہ کا طلب گار ہے۔۔(الروض الفائق،باب  فی النزیہ و ذکرالصالحین،ص ۲۴۶)     

نوری چراغ روشن ہو جاتا!

(2)                  اپنے زمانے کی ولیّہ حضرت حَفصہ بنتِ سیرین رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہا جو کہ خوابوں کا علم رکھنے والے بہت بڑے عالم اور امام حضرت محمد بن سیرین  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کی بہن ہیں، یہ شہرِبصرہ کی  انتہائی عبادت گزار خاتون تھیں،آپ ساری رات نماز پڑھتے ہوئے گزار دیتیں  اور نماز میں  آدھا قرآنِ پاک تلاوت فرماتیں ۔بسا اوقات اپنی نماز پڑھنے کی جگہ پر اتنی دیر نماز میں  کھڑی رہتیں  کہ آپ کا چَراغ   (Lamp)بجھ جاتا، لیکن آپ کیلئے صُبح تک (چراغ کی روشنی کے بغیر) گھر روشن رہتا۔ (روح البیان، ۶/۲۴۲ الفرقان، تحت الآیۃ: ۶۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مَدَنی  کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکاف“

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!گناہوں سے پیچھا چھڑانے اور عبادت کا ذہن بنانےکے لیے  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اور اس کے ذیلی حلقے کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل   بھی ہے۔چُھٹی والے دن شہرکے عَلاقوں اور اَطراف کے گاؤں،گوٹھوں میں جاکر وہاں کی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دے کر عِلمِ دِین