Book Name:Imam Shafai Ki Seerat

توڑے گئے،قَیْد و بَنْد کی اَذِیَّتیں دی گئیں،جِسْم کی کھالیں تک کھینچ لی گئیں،گَرْم ریت پر گھسیٹا گیا،تِیر وتَلوار اور نیزوں سے جِسموں کو چَھلْنی کِیا گیا، حتّٰی کہ اِس راہ میں اُن حضرات نے اپنی جانوں کی بھی پَروا نہ کی اور کئی ہستیوں نے تو جامِ شَہادت بھی نوش کیا اَلْغَرَض جس عَظِیْمُ الشَّان انداز میں اُن اللہ والوں نے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کا فَرِیْضَہ سَراَنجام دیا،وہ اپنی مِثال آپ ہے۔انہی عظیم ہستیوں میں سے لاکھوں شافعیوں کےعظیم پیشوا، زبردست عالِمِ دِین، عظیم الشان مجتہد حضرت سَیِّدُنا محمد بن ادریس شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بھی ہیں۔  آج ہم ان کی سیرت و کردار سے متعلق بیان سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ چنانچہ

امام شافعی کا تعارف

            امام ابو عبدُ اللہ محمد بن ادریس شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  دوسری صدی ہجری کے عظیم امام اور عالی شان مجتہد تھے ،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا نسب مبارک عبد ِ مناف پر جا کر  نبیِ کریم،رؤفٌ رَّحیمصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نسب مُبارک سے جا ملتاہے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  150 ہجری میں فلسطین کے ایک قصبے (Village) میں پیداہوئے۔( کتاب الثقات لابن حبان، باب المیم،الرقم۲۹۹۷ محمد بن ادریس الشافعی، ج۵،ص۴۰۶)     

والدہ کا خواب      

امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کی  ولادت سے پہلے اُن کی والدہ حضرت سَیِّدَتُنا فاطمہ بنتِ عبدُ اللہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْھَا نے خواب دیکھا کہ اُن کے جسم سے مُشْتَری نامی مشہور ستارہ نکلا اور مصر میں جاکر گرا پھر ہر شہر میں اس کے ٹکڑے منتشر ہوگئے، ماہرینِ تعبیر نے اس خواب کی یہ تعبیر بیان کی کہ آپ کے بطن سے ایک ایسا عظیم الشان عالِم پیدا ہوگا جس کا علم مصر میں عام ہوگا اور وہاں سے عالمِ اسلام میں پھیلے گا۔     (تاریخ