Book Name:Imam Shafai Ki Seerat

کی جَڑ مسلمان کے دل میں ہے اور شاخیں آسمان میں(اور یہ) ہمیشہ اپنے پَھل دیتا ہے،  اِس حدیث میں بھی مثال ہی بیان کی گئی ہے۔(مزید فرماتے ہیں)شریعت میں سخاوت کا ادنیٰ دَرَجہ یہ ہے کہ انسان فرض صدقے اَداکرے اور طریقت میں ادنیٰ دَرَجہ یہ ہے کہ صرف فرض پر قناعت نہ کرے، نفلی صدقے بھی دے۔حقیقت و معرفت والوں کے ہاں اِس کا ادنی دَرَجہ یہ ہے کہ اپنی ضروریات پر دوسروں کی ضروریات کو ترجیح  دے ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آج ہم نے حضرت سَیِّدُنا امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سیرت اور کردار سے متعلق چند مدنی پھول حاصل کئے، بزرگوں کی سیرت اور کردار بیان کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے  کہ ہم بھی ان جیسا بننے کی کوشش کریں، ان کے نقشِ قدم پر چلیں اور انہی کی طرح زندگی گزارنے والے بن جائیں۔ یقیناً آج دین سے دوری بڑھتی جا رہی ہے، مسلمان عمل سے دور ہوتے جار ہے ہیں، ایسے ماحول میں اگر اللہ پاک کے نیک بندوں کے کردار سے متعلق سنا جائے اور اس پر عمل کیا جائے تو دنیا میں کامیابیاں حاصل ہو سکتی ہیں اور آخرت میں بھی اچھائیاں مقدر بن سکتی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول بزرگانِ دین کے فیضان سے مالامال ہے، آپ بھی اس پیارے مدنی  ماحول سے وابستہ ہو  جائیے، اس سے نہ صرف بزرگانِ دین کی محبت دل میں پیدا ہوگی بلکہ نیک بننے کا جذبہ بھی بیدار ہوگا۔

مجلس اِصْلاح برائے کھلاڑیان!

       اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و پیش 105 شعبہ جات میں خِدْمتِ


 

 



[1]      مرآۃ المناجیح، ۳/۹۱