Book Name:Imam Shafai Ki Seerat

محروم کر دیتے ہیں:

پتنگ بازی کا شوقین!

بابُ المدینہ(کراچی) کے ایک اسلامی بھائی پتنگ بازی کے شوقین تھے،ویڈیو گیمز اور گولیاں کھیلنا اُن کے مَشاغِل میں شامل تھا۔ ہر ایک کے مُعامَلے میں ٹانگ اَڑانا،لوگوں سے لَڑائی مول لینا،بات بات پرماردھاڑ پر اُتر آنا جیسی بُرائیوں میں گِرِفْتار تھے۔ رَمَضانُ المُبَارَک کے آخری عَشَرے میں اپنے عَلاقے کی مسجد میں     ہو گئے۔جہاں اُنہیں بہت اچّھے اچّھے خواب نظر آئے اور خُوب سُکون مِلا ۔اِس کے  بعد اُنہوں نے مزید 2 سال     ف کی سَعَادَت حاصِل کی۔ایک بار اُن کی مسجِد کے مُؤَذِّن صاحِب عالَمی مَدَنی مرکز فَیْضانِ مدینہ(باب المدینہ کراچی)میں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِماع میں لے آئے۔مُبَلِّغ کے چہرے کی کَشِشْ اورنُورانیّت نے اُن کا دل موہ لیا اور وہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اُنہوں نے ایک مُٹّھی داڑھی بھی سجا لی ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دیگر نیک اوصاف کی طرح امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سخاوت اور دریادلی میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ خوب خوب مال خرچ کرتے تھے، سخاوت کرنا اور مستحقین میں مال بانٹنا آپ کی عادت میں شامل ہوگیا تھا۔ آئیے! امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سخاوت کے چار (4) واقعات سنتے ہیں:

1)  حضرت سیِّدُنا حمیدی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرت سیِّدُنا امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اپنے کسی کام کے سلسلے میں یمن تشریف لے گئے۔ جب واپس مکۂ مکرمہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً آئے تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے پاس دس ہزار درہم تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے مکہ شریف سے باہر ہی خیمہ(Tent)