Book Name:Imam Shafai Ki Seerat

سیکھنے،سکھانے کی ترکیب کی جاتی ہے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  یَوْمِ تَعْطِیْل    اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں و آداب اور  مَدَنی دَرْس وغیرہ کا طریقہ سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے٭یَوْمِ تَعْطِیْل    کی بَرَکت سے مساجِد آباد ہوتی ہیں ٭یَوْمِ تَعْطِیْل    کی بَرَکت سے مسجد میں گزرنے والاہر ہر لَمحہ عِبادَت میں شُمار ہوگا ٭یَوْمِ تَعْطِیْل    کی بَرَکت  سےمسجِد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زِیادہ سے زِیادہ وَقْت گُزارنے  کی فضیلت حاصل ہوگی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اپنا زِیادہ وَقْت مسجد میں گزارنے کی بھی کیا خوب فضیلت ہے ،چُنانچہ

حضرت سَیِّدُنا ابُو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا  جب تُم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ مسجد میں کثرت سے آمد و رَفْت رکھنے والاہے تو اُس کے اِیمان کی گواہی دو کیونکہاللہ کریم(پارہ 10،سُورۂ توبہ آیت نمبر 18میں اِرْشاد)فرماتاہے :

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ

   تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اللہ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور نما ز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں۔

(ترمذی ، کتاب الایمان ، با ب ماجا ء فی حرمۃ الصلوۃ ،۴/۲۸۰، حدیث:۲۶۲۶)

   اللہ پاک ہمیں بھی مسجدیں آباد کرنے،نمازقائم کرنے اورزکوٰۃ دینے کی توفیق نصیب فرمائے۔ نیکیوں پر اِستقامت پانے کے لیے اچھی صحبت بہت ضروری ہے ورنہ بسااوقات اِنسان نیکیوں کے فضائل پڑھ یا سُن کراپنا ذہن تو بنا لیتا ہے کہ اب مجھے اللہ پاک کی نافرمانی نہیں کرنی،بس اب نیکیوں سے ہی دِل لگانا ہےمگر بُری صحبت آڑے آجاتی ہے،جو نیکیوں پر اِستقامت ملنے میں رُکاوٹ  بنتی ہے۔ بسا اوقات نہ کرنے والے کام اِنسان کا وقت بربادکرنے کے ساتھ ساتھ بہت ساری نیکیوں سے بھی