Book Name:Khudkshi Par Ubharny Waly Asbaab

کرتے ہیں جبکہ مُبَلّغات اِسْلامی بہنیں حَجّنوں کی تَرْبِیَت  کرتی ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اِس مجلس کےتَحت حج وزیارتِ مدینہ کےلئےمکّےمدینےجانے والوں کو امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریرکردہ کتابیں ”رَفِیقُ الْحَرَمَین “اور”رَفِیْقُ الْمُعْتَمِرِیْن“بھی تحفۃً پیش کی جاتی ہیں تاکہ اللہ پاک  کے گھرکےمہْمان اور حبیبِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے عُشّاق اِس عِبادت کو اَحْسَن طریقے سےبَجالانےمیں کامیاب ہوجائیں۔اللہ پاک مجلس حج و عمرہ کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔ اٰمِیْن  بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

پیاری پیاری اسلامی بہنو! بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتی ہوں۔سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا                                   جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

عقیقے کی سُنّتیں اور آداب

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے!شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے”غفلت“سےعقیقےکی چند سنتیں اور آداب   سنتی ہیں۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:لڑکااپنےعقیقے میں گِروی ہے ساتویں دن اُس کی طرف سے جانور ذَبح کیا جائے،اُس کا نام رکھا جا ئے اور سرمُونڈا جائے۔‘‘(تِرمِذی ج۳ ص۱۷۷


 

 



[1]    مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵