Book Name:Khudkshi Par Ubharny Waly Asbaab

ہے۔گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سُنت دینے یا سُننے کی ترکیب فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ ہے)۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ گھر درس  کی بَرَکت سے علمِ دِین حاصل کرنے  کا ثَواب  ملتا ہے اسی طرح گھر درس بھی ظاہری وباطنی اخلاق سنوارنے اوراچھی تربیت کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔لہذا آپ تمام اسلامی بہنیں گھر درس شروع کرنے کی نیت فرمالیجئےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ ہوجایئے، آئیے!بطورِ تَرْغِیْب ایک مَدَنی بہار سُنئے اور جُھومئے چُنانچہ

گناہ کو گناہ سمجھنے کا شعور مل گیا

بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن  نمازیں قضا کر ڈالنے اور بے پردگی جیسے گناہوں میں گرفتار تھیں ۔افسوس! انہیں گناہ کو گناہ سمجھنے کا بھی احساس نہ تھا ۔ انہیں دنیاوی آسائشیں میسر ہونے کے باوجود قلبی سکون نصیب نہ تھا ۔وہ عجیب بے چینی اور گھٹن کا شکار رہتی تھیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ انہیں سُکونِ قلب  اس طرح ملا کہ چند اسلامی بہنوں کی دعوت پر انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت ملی ۔وہاں بیان سُنا ، اپنے ربِّ قدیر عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کیا اور دعامانگی اور رو رو کر اپنے گناہوں سے توبہ کی تو انہیں ایسا محسوس ہوا گویا ان کے دل سے کوئی بوجھ اُتر گیاہے اوراسے قرار نصیب ہو گیا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اسی اجتماع میں شرکت کی برکت سے وہ  نہ صرف مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئیں بلکہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہوکر عطّاریہ بھی بن گئیں۔ (میں نے مدنی برقع کیوں پہنا؟،ص۱۹)

” اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں ذمہ